چینی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کی جانے والی سٹیلائٹ
تصاویر سے ملائیشیا کے لاپتہ جہاز ایم ایچ 370 کے ممکنہ ملبے سے متعلق مزید
شواہد ملے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ان تصاویر میں جنوبی چین کے سمندر میں بڑے حجم
کے تین اجسام کو تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم اس سے پہلے جہاز کے
ممکنہ ملبے کے بارے میں ملنے والی اطلاعات غلط ثابت ہوئی تھیں۔
|
|
چین کی جانب رواں یہ جہاز سنیچر کو لاپتہ ہوا جس میں 239 افراد سوار تھے۔
یہ تصاویر اتوار کو جہاز کے لاپتہ ہونے کے ایک دن بعد کی ہیں تاہم انہیں
بدھ کو چین کی ایک سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔
تصاویر کے ساتھ ان کے مقام کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جس کے مطابق یہ جنوبی
چین کے پانیوں میں ملائشیا کے مشرق میں ویتنام کے جنوبی ساحل کے قریب دیکھے
گئے۔
چین کے سرکاری خبررساں ادارے ژنہوا کے مطابق تصاویر میں دیکھی جانے والی سب
سے بڑی چیز کا حجم 24 میٹر لمبا اور 22 میٹر چوڑا ہے۔
دریں اثناء ملائیشیا کے حکام نے بتایا کہ ملائیشیا ائیر لائنز کے لاپتہ
ہونے والے جہاز کے آخری رابطے کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ رابطہ منقطع
ہونے سے قبل جہاز پر سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشین ائیر کنٹرول کے پیغام کے جواب میں ایم ایچ 370
سے ’سب ٹھیک ہے، راجر دیٹ‘ کا آخری ریڈیو پیغام موصول ہوا۔
جہاز کی تلاش کا عمل جزیرہ نما کے دونوں جانب وسیع تر کر دیا گیا ہے۔
|
|
ملائشیا کی فضائی فوج کے سربراہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن کے مطابق اس
جہاز کے مغرب میں آبنائے ملاکا میں ہونے کے نشان ملے تھے۔
اس جہاز نے کوالالمپور سے پرواز بھری تھی اور اسے جنوبی چین کے سمندر سے
ہوتے ہوئے جنوبی ویتنام کے اوپر پرواز کرتے ہوئے چین جانا تھا۔ یہ پرواز کے
ایک گھنٹے بعد لاپتہ ہو گیا اور اس دوران کسی پریشانی یا خرابی کے کوئی
سگنل نہیں ملے۔
ملائیشیا ایئر لائنز کے اس طیارے کو تلاش کے عمل میں اب بھارت جاپان اور
برونائی بھی شامل ہو گئے ہیں۔
ملائیشیا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے
بتایا کہ لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاشی کی مہم میں اب اور زیادہ ماہرین
کو شامل کیا جائے گا تاکہ شہری اور فوجی اعداد و شمار کا صحیح طریقے سے
تجزیہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا، ہم بھی ہار نہیں مانیں گے۔ طیارے میں سوار مسافروں کے
اہل خانہ سے ہمارا یہ وعدہ ہے۔‘
تلاشی مہم کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے۔ طیارے کی تلاش کرنے کے لئے اس مہم میں
42 جہاز اور 39 ہوائی جہاز لگے ہوئے ہیں ساتھ ہی، اب سمندر میں تلاش کا
دائرہ کار تقریباً 27 ہزار نوٹیكل میل بڑھا دیا گیا ہے۔
ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز نمبر ایم -370 کا لاپتہ طیارے ہفتے کی صبح
کوالالمپور سے بیجنگ کے لئے روانہ ہوا تھا. لاپتہ ہونے کے پہلے ملائیشیا
اور جنوبی ویت نام کے درمیان لینڈ کی خلیج سے قریب 35،000 فٹ کی اونچائی پر
حکام کے ساتھ آخری رابطہ ہوا تھا.
اس سے قبل ملائیشیا کی فضائیہ کے سربراہ نے اس بیان کی تردید کی ہے کہ
ملائیشیا کی فضائی کمپنی کا لاپتہ ہونے والا مسافر طیارہ اپنے متعین کردہ
راستے سے ہٹ کر آبنائے ملکّا کی جانب پرواز کر رہا تھا۔
رود ضالی داؤد نے کہا کہ مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاعات درست نہیں
ہیں تاہم اس بات کا امکان ضرور ہے کہ طیارے نے اپنا راستہ واپسی کے لیے
تبدیل کیا ہو۔
مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کی فضائیہ نے کہا تھا کہ ریڈار
سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ سنیچر کو لاپتہ ہونے والے
ملائیشیا ائیر لائن کے مسافر طیارے نے اپنے مقررہ راستے سے ہٹ کر مغرب کی
جانب رخ کیا تھا۔ ان کے مطابق مسافر بردار طیارے کا شہری ہوا بازی کے ادارے
سے آخری رابطہ ملائیشیا اور ویتنام کے درمیان ہوا تھا تاہم فضائی فوج کے
ذرائع نے بتایا تھا کہ ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ جہاز نے مڑنا شروع کر دیا
تھا اور غالباً اس کا رخ جزیرہ نما مالے کی جانب تھا۔
|
|
یہ جہاز ملائیشیا سے پرواز کرنے کے ایک گھنٹے بعد لاپتہ ہو گیا تھا اور چار
روز سے جاری بین الملکی تلاش کے دوران سمندر میں کہیں بھی کوئی ملبہ نہیں
ملا۔
ادھر ویتنام میں حکام کا کہنا ہے کہ ملائیشیا سے مخصوص معلومات کے حصول تک
وہ طیارے کی تلاش کے حوالے سے سرگرمیاں کم کر رہے ہیں۔
اس سے قبل طیارے کے تصدیق شدہ آخری مقام کے حوالے سے متضاد رپورٹیں سامنے
آئیں تھیں۔
اس سے قبل ملائشیا کی پولیس نے بتایا تھا کہ لاپتہ مسافر جہاز پر جو شخص
چوری شدہ پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا وہ ایرانی تھا اور اس کا کسی دہشت گرد
تنظیم کے ساتھ تعلق نہیں تھا۔ |