صالح پروجیکٹ

گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں کاغذ کا استعمال کئی گنا بڑھ گیا ،تاہم کاغذ کا معیار (کوالٹی) بہت بہتر ہوگیا ہے ۔ اس لیے میرے نزدیک خود کتاب پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے ، خواہ کاغذی کتاب ہو یا الیکٹرونک کتاب ۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے، تاکہ تعلیمی عمل کی ترقی میں اس سے استفادہ کیا جائے ۔ اگر یہ لیپ ٹاپ کے ذریعے ہو ،تو تعلیم وتربیت کے شعبے میں بہتر ہے ۔ ٹیبلیٹ کمپیوٹر کا انتخاب اس حوالے سے زیادہ فائدہ مند ہے، کہ یہ لیپ ٹاپ کے مقابلے میں زیادہ Flexible ہے ۔ انسان حضرت آدم علیہ السلام کے وقت سے زبان کو جانتا ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مربوط رہتا ہے۔عالمگیریت کا سب سے اہم آلہ کار انٹرنیٹ ہے ۔ اس سے رابطہ کے لیے آپ کو مشین کی ضرورت ہوتی ہے ۔ مشین کے ذریعے انسانی زبان کی تعلیم کی قیمت خود زبان کی قیمت سے بھی بڑھ گئی ہے اور اس سطح پر پہنچ گئی ہے جہاں اس سے قبل کبھی نہیں پہنچی تھی ۔

لہٰذا عالمگیریت کے دور میں ، مشین میں کسی بھی زبان کی نمائندگی کسی بھی قوم کے کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بن گئی ہے ۔ تو ایک زبان کے بقیہ زبانوں کے ساتھ مسلسل رابطے کو آسان بنانے کے لیے ترجمہ کی ضروریات کو پورا کرنا انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔

ہر چیز کو خودکار (آٹو میٹک)بنانے کے ذریعے گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کو تسخیر کرنے کے عمل نے ـ "E" (الیکٹرونک) کی اصطلاح کو جنم دیا اور اس کی روشنی میں نئے تصورات سامنے آئے مثلا:۔ E-Government,E-Banking,E-Health,E-Defense,E-Learning

عالمگیریت اور اس کے آلہ کاروں نے انسان کے سامنے نئے چیلنجوں کو لاکھڑا کیا ہے ۔ اس لیے ایسے تمام مخلصین جو ریاست کے حالیہ ملازمین اور اہل کاروں کی قابلیت کو بڑھانا چاہتے ہیں ، اُن کو چاہیے کہ عالمگیریت کی فضا میں مقابلے کے لیے آنے والی نسل کو تیار کریں ۔ عالمگیریت کے اس دور میں ایک سے زیادہ زبانوں کا سیکھنا زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ۔ اور عالمگیریت کی فکر کا خلاصہ یہ ہے کہ تجارت کی زبان کو بنیاد کے طور پر استعمال کیا جائے ۔ اس لیے بہتر ہے کہ ہماری جانب سے پیش کیا جانے والا حل سرمایہ کاری کے منصوبے کی شکل میں ہو ،جو ساتھ ہی ساتھ ترقیاتی اور تعلیمی منصوبہ بھی ہو ۔ اور یہ متعلقہ وزارت کے لیے ترقیاتی پروگرام کے علاوہ مالی فائدے کا ذریعہ بھی ہو ۔ لہٰذا بہتر ہے کہ ہر وزارت اور ادارے کی ضروریات کے مطابق جو لوگ ترقیاتی عمل کا حصہ بنیں وہ خود اُس وزارت ، محکمہ اور اسکول کے ملازمین ہوں ۔ اس واسطے ہم ہر وزارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے بہترین ۱۰۰ ملازمین یا اساتذہ کو نامزد کرے ، تاکہ یہ ٹیم اُس وزارت ، ادارے ، یونی ورسٹی یا اسکول مین ترقیاتی عمل کی قیادت کرسکے۔

٭ ان افراد کو ملائیشیا میں ایک ہفتے کا خصوصی (تربیتی) کورس کرایاجائے گا ۔ ان میں پورے ۵ روز تربیت کے اور ۲ رو ز سفر کے ( ایک روز جانے کا اور ایک واپسی کا) ہوں گے ۔

٭ کورس میں ان افراد کو یہ بتایا جائے گا کہ ٹیکنالوجی کیا ہے ؟ کمپیوٹر اور ٹیبلیٹ ڈیوائس میں کیا فرق ہے ؟ زبانوں کو سیکھ کر تعلیمی اور ترقیاتی عمل میں ان دونوں آلات سے کس طرح استفادہ ممکن ہے ؟

٭ اس سرمایہ کاری کے منصوبے کی مجموعی لاگت ۵لاکھ امریکی ڈالرزاور تربیت لینے والے (۱۰۰ ) افراد کے ملائیشیا کے فضائی ٹکٹ ہیں ۔

٭ ایک فرد کے ایک ہفتے کے قیام وطعام اور تفریحی سرگرمیوں کا خرچ ۲ہزار ڈالرز یعنی مجموعی طور پر۲لاکھ ڈالرز ہیں ۔

٭ اس کے علاوہ ۳ لاکھ ڈالر ز اُن ایک ہزار (۱۰۰۰) آلات (ڈیوائس) کی لاگت ہے جو ان ۱۰۰ تربیت یافتہ افراد کو فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ وزارت یا ادارے کے بقیہ ملازمین کو تربیت دینے کے لیے ان آلات کو جس طرح سے بہتر سمجھتے ہوں استعمال کرسکیں ۔

فی کس ۲ ہزار ڈالر کے حساب کی تفصیلات :
٭ ۱۳۵۰ ڈالر (تیرہ سو پچاس) : یہ ۶ دن اور ۷ راتوں کے لیے ہوٹل کا کرایہ ہے ۔ اس میں ۳ وقت کا کھانا اور روزانہ دو سفر (ایک سیاحت کی غرض سے اور دوسرا خریداری کی غرض سے ) شامل ہیں ۔
٭ ۶۵۰ ڈالر (چھ سو پچاس) : اس میں "صالح ڈیوائس" کی قیمت اور ۲۰ گھنٹوں پر مشتمل کورس کی تربیت دینے والے ۵ (پانچ) انسٹرکٹرز کی فیس شامل ہیں ۔ کورس کا دورانیہ روزانہ ۴ گھنٹے (صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک ) ہوگا ۔

کورس کے پروگرام کی تفصیلات :
پہلے روز : تقریبا ۶۰ صفحات پر مشتمل پاور پوائنٹ کی پریزنٹیشن ، انڈرویڈ سسٹم کیا ہے اور "صالح ڈیوائس" پر اس کو کیسے استعمال کیا جاتا ہے ؟ اس کو بیان کیا جائے گا ۔
دوسرے روز : تعلیمی عمل میں ٹیکنالوجی سے استفادے کے سلسلے میں زبانوں کی تعلیم کے لیے "صالح پروگرام " کے مطابق ایک سے زیادہ زبانوں کے کی بورڈز کی تشریح ۔
تیسرے روز : تعلیمی عمل میں ٹیکنالوجی سے استفادے کے سلسلے میں زبانوں کی تعلیم کے لیے "صالح پروگرام " کے مطابق ایک سے زیادہ زبانوں کے حرف کی تشریح ۔
چوتھے روز : تعلیمی عمل میں ٹیکنالوجی سے استفادے کے سلسلے میں زبانوں کی تعلیم کے لیے "صالح پروگرام " کے مطابق ایک سے زیادہ زبانوں کے لفظ کی تشریح ۔
پانچویں روز : تعلیمی عمل میں ٹکنالوجی سے استفادے کے سلسلے میں زبانوں کی تعلیم کے لیے "صالح پروگرام " کے مطابق ایک سے زیادہ زبانوں کے جملے کی تشریح ۔

٭ کورس کی بُکنگ ملائیشیا میں صالح پروجیکٹ کے تربیتی مرکز کے ڈائریکٹر احسان الشیخ سے رابطہ کرکے ہوگی ۔
نوٹ : جب تک (سنجیدگی کے اظہار کے لیے ) تائیوان میں قائم کمپنی کو دس ہزار(۱۰۰۰۰) ڈالر کی ادائیگی نہیں کر دی جاتی ،اُس وقت تک احسان الشیخ صاحب سے ہر گز کوئی اپائنٹمنٹ حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ مقررہ اپائنمنٹ کی پابندی کی صورت میں یہ رقم منہا کرلی جائے گی ۔ کوئی بھی نیا اپائنمنٹ طے کرنے کے لیے پھرسے دس ہزار (۱۰۰۰۰) ڈالر کی منتقلی کو یقینی بنانا ہوگا ۔

یہ ہماری جانب سے ایک مختصر تعارف ہے ۔ کسی بھی بات کی وضاحت کے لیے رابطہ کرنا چاہیں تو ہماری جانب سے خوش آمدید ۔

شیخ ولی خان المظفر
www.madarisweb.com/web-wkmuzaffar
skype:shaikh.wkmuzaffar
[email protected]
4sms:03012494274
الاستاذابوجریر یوسف القمر
[email protected]
03002968123:0092
skype:abujareer5

Dr shaikh wali khan almuzaffar
About the Author: Dr shaikh wali khan almuzaffar Read More Articles by Dr shaikh wali khan almuzaffar: 450 Articles with 878383 views نُحب :_ الشعب العربي لأن رسول الله(ص)منهم،واللسان العربي لأن كلام الله نزل به، والعالم العربي لأن بيت الله فيه
.. View More