گوگل اسمارٹ واچ٬ پوری دنیا کلائی پر

گزشتہ روز گوگل نے اپنی انتہائی جدید اور حیرت انگیز فیچر کی حامل اسمارٹ واچ متعارف کروا دی ہے اور اس کے ساتھ ہی اب ایپل “ پہنے جانے والے کمپیوٹر “ کی دوڑ میں شکست کھاتا دکھائی دے رہا ہے-

یہ اسمارٹ واچ گول اور چوکور دونوں طرح کے اسٹائل میں دستیاب ہیں اور جہاں یہ ایک جانب ٹچ اسکرین کی سہولت سے آراستہ ہیں وہی دوسری طرف انہیں آواز کے ذریعے بھی کنٹرول کیا جاسکے گا-
 

image


گوگل کا کہنا ہے کہ وہ “ ایل جی٬ موٹرولا٬ سام سنگ اور دیگر کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ ان کمپنیوں کے سافٹ وئیر بھی اسمارٹ واچ میں شامل کیے جاسکیں-

گوگل کے اینڈرائیڈ انجنئیرنگ کے سربراہ David Singleton کا کہنا ہے کہ “ گھڑیاں وقت بتانے کے لیے بہترین ہیں٬ لیکن آپ تصور کریں کہ جب یہ خودکار طریقے سے تمام معلومات آپ کو فراہم کریں گی تو اس وقت کتنی مفید ثابت ہوں گی- خاص طور پر ایسی معلومات جس کی آپ کو ضرورت ہو“-

“ ہم اس وقت گھڑیاں بنانے والوں٬ فیشن برانڈز اور چپ بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں“

گوگل کا کہنا ہے کہ “ اسمارٹ واچز کی ایجاد پہنی جانے والی ٹیکنالوجی کی جانب ایک واضح قدم ہے“-

اینڈرائیڈ کے ایک اور اعلیٰ افسر Sundar Pichai کا کہنا ہے کہ “ ہم میں سے بہت کم ہی افراد ایسے ہیں جو اسمارٹ فون کے بغیر ہوں-“

“ یہ طاقتور کمپیوٹر آپ کو دنیا سے منسلک رکھتے ہیں اور ساتھ ان سے بھی جن سے آپ محبت کرتے ہیں“-
 

image

“ لیکن ابھی یہ آغاز ہے اور ہم ابھی یہ دیکھ رہے ہیں کہ موبائل ٹیکنالوجی کے ساتھ اور کیا اور کس حد تک ممکن بنایا جاسکتا ہے“-

پہنی جانے والی ٹیکنالوجیز پر انتہائی پرجوش انداز میں کام کیے جانے کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ انہیں صرف ایک نظر یا پھر چند الفاظ بول کر کنٹرول کیا جاسکتا ہے-

سندر کا یہ بھی کہنا تھا کہ “ یہ گھڑی اس وقت آپ کو معلومات اور مشورے فراہم کرتی ہے جب آپ کو ان کی ضرورت ہوتی ہے“-

اس گھڑی پر گوگل کی تمام موجودہ سروسز استعمال کی جاسکیں گی جیسے کہ ای میل الرٹ٬ کیلنڈر٬ اپائٹمنٹس٬ فلائٹ کی تاخیر اور دیگر معلومعات وغیرہ-

یہ اسمارٹ واچ آپ کو ٹریفک کی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کرے گی-

گوگل نے پہنے جانے والی اسمارٹ مصنوعات کے لیے ایک اسپیشل ایپ اسٹور بنانے کا بھی اعلان کیا ہے-

یہ اپلیکیشنز کئی اقسام کی ہونگی جو کہ آپ کو اپ ڈیٹ رکھیں گی جن میں آپ کی پسندیدہ سوشل نیٹ ورکنگ ایپ٬ چیٹ ایپ٬ شاپنگ ایپ٬ نیوز ایپ اور بہت کچھ شامل ہوگا-

اس گھڑی میں جہاں ٹچ اسکرین کی خاصیت ہے وہی اسے آپ اپنی آواز سے بھی کنٹرول کر سکتے ہیں-
 

image

اس گھڑی میں آپ کی صحت اور فٹنس کو بہترین انداز میں مانیٹر کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے-

کلائی پر بندھی اس گھڑی میں موجود فٹنس ایپس آپ کے دوڑنے٬ سائیکل چلانے یا پھر پیدل چلنے یعنی تینوں طرح کی ورزشوں سے متعلق آپ کو آگاہ کریں گی-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Google has beaten Apple to unveil its plans for wearable computers. The firm today launched its 'Android Wear' project which will give developers a special version of Google phone and tablet software they can run on watches and other devices.