پاکستان کے پہلے انسولین بینک کا افتتاح

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں ملک کے پہلے انسولین بنک کا افتتاح کردیا گیا ہے جہاں سے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ذیباطیس کے مرض میں مبتلا غریب اور لاچار افراد کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا کے وزیرِ صحت شوکت علی یوسف زئی نے بدھ کو پشاور کے ایک بڑے طبی مرکز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اس پہلے انسولین بینک کا افتتاح کیا۔
 

image


صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک بالخصوص خیبر پختون خوا میں ذیباطیس کے مریضوں کی تعداد وقت کے ساتھ ساتھ تیزی سے بڑھتی جارہی ہے جو اب لاکھوں تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اضافے کے پیش نظر پشاور میں ملک کے پہلے انسولین بنک کو قائم کیاگیا ہے جس کا مقصد غریب اور لاچار مریضوں کو علاج معالجے کے مفت سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں نو انسولین کے مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں سے ذیباطیس کے مریضوں کو انسولین کے مفت انجکشن ملیں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر اس منصوبے کےلیے ڈھائی کروڑ روپے رکھے گئے ہیں تاہم اگر مزید ضرورت پڑی تو اس رقم میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً دو کروڑ افراد ذیباطیس کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ خیبر پختون خوا میں یہ تعداد لاکھوں میں بتائی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں ہر دس سکینڈ میں ایک شخص ذیباطیس کی بیماری کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا جاتا ہے جبکہ دو افراد اس مرض کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔
 

image

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس مرض میں اضافے کی بنیادی وجوہات بسیارخوری ، موٹاپہ اور جسمانی مشقت کا نہ ہونا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خیبر پختون خوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے عوام کو صحت کے بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلیے گزشتہ چند ماہ کے دوران صحت کے شعبے میں کئی اصلاحات کیں ہیں۔
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

The government of Khyber-Pakhtunkhwa (K-P) has announced Rs25 million for providing free insulin to patients in the province. Speaking at the inauguration ceremony of the ‘Insulin for Life Programme’ at the Postgraduate Medical Institute in Hayatabad Medical Complex on Wednesday, K-P Health Minister Shaukat Yousafzai said the government will provide free-of-cost treatment facilities to diabetic patients in nine major hospitals of the province.