محبت۔۔!

محبت رضا ہے۔۔!
محبت راضی برضا رہتی ہے، محبت میں حزن و ملال نہیں رہتا۔۔!
یہاں محبوب کی رضا محبوب کی خوشی کے سوا کچھ نہیں۔۔!
کُن سے لیکر فیکون تک کے بیچ کا وقفہ بندے کی انا کا ہی تو ہے۔۔!
جب یقین ہے سب اللہ کے کُن سے ہے تو کیسا حزن کیسا ملال ۔۔؟

محبت یقین ہے۔۔!
محبت سربسجود رہتی ہے، سوال نہیں اٹھاتی، وہ آر کرے پار کرے، وہ جو چاہے کرے کوئ سوال نہیں ہو گا، وہ ہمارے لیئے وہی کرے گا جو بہترین ہے، محبت کو ہر حق حاصل ہے۔۔!

محبت آزمائش دیتی ہے۔۔!
انا بھی اللہ کے کُن سے ہی ہے، یہ الگ بات ہے اللہ کے وہی بندے اپنی انا کو جھکانے کی تگ ودو میں رہتے ہیں جو سراسر اسکی محبت کے طالب ہوں، جو اسکے ارادے کی تکمیل میں آڑے نہ آئیں بلکہ دل و جان سے اسکے ہو جانا چاہیں۔

محبت دعا ہے۔۔!
اس بندے پر اللہ کو کیسا پیار آتا ہو گا جو کہتا ہو گا 'اللہ میں اپنی انا کے سامنے بےبس ہوں تو میری انا خالص اپنی محبت کے لیئے جھکا دے تو نے کُن کہا اب تو ہی مجھے فیکون کر دےتو ہی اپنی طلب دے کر یہاں تک لایا اب میں اپنی راہ کھوٹی نہ کر بیٹھوں تو میرا تجھ تک راستہ آسان کر دے۔۔اللھم آمین!

محبت عطا ہے۔۔!
تمہیں چنا اس نے اپنی تلاش کے لیئے، اپنی پہچان کے لیئے، اپنا پیغامِ محبت عطا کرنے کے لیئے، تمہارا دل مہکانے تمہاری کائنات جگمگانے کے لیئے ۔۔!
الحمدللہ رب العالمین الرحمٰن الرحیم!
Haya Aisham
About the Author: Haya Aisham Read More Articles by Haya Aisham: 12 Articles with 17979 views Alhumdulillahe Rabbil Aalmeen!.. View More