اب سورج کی شعاعوں سے جلد کا جلنا بننے والا ہے ماضی کا
قصہ کیونکہ ایک گھڑی نما ایسی ڈیوائس تیار کرلی گئی ہے جو کھال کو جلنے سے
بچانے میں مددگار ثابت ہوگی-
دی نیوز ٹرائب کے مطابق یہ انوکھی ڈیوائس برطانوی ماہرین کی تیار کردہ ہے
جو انسانی کھال کو سورج کی شعاعوں کے مضر صحت اثرات سے بچا کر ان شعاعوں کو
تبدیل کر کے وٹامن ڈی میں تبدیل کردے گی-
|
|
اس میں پر ایسی ایل ای ڈی لائٹس ہیں جو شعاعوں کا اثر بڑھنے پر جل بجھ کر
آگاہ کرتی ہیں-
اس کی تیار کردہ کمپنی کارن ایڈگیٹ کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی دنیا بھر میں
ایک وبا بن چکی ہے٬ لوگوں کو یہ تو معلوم ہے کہ سورج کی شعاعیں صحت کے لیے
ضروری ہیں مگر وہ اس سے ناواقف ہیں کہ انہیں کتنی کی ضرورت ہوتی ہے-
|
|
یو بی وی نامی یہ گھڑی وٹامن ڈی کی کمی پوری کرنے کے ساتھ کھال کو سورج سے
ہونے والے نقصانات سے بچائے گی-
|