خبروں پر تبصرہ

گستاخی معاف
* خبر ہے کہ پرانی انار کلی فوڈ سٹریٹ کو شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
--- یعنی شہریوں اور دہشتگردوں کے لئے ۔
* مولانا امجد نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی میں بیرونی ہاتھوں پر گہری نظر رکھے البتہ اندرونی ہاتھ پر ہاتھ ہلکا رکھے ۔
* ایفیڈربن کیس میں ملزم طاہر لاہوتی کا حتمی حالات اگلی سماعت میں پیش کیا جائے گا۔
--- اے ’’طاہر لاہوتی‘‘ اُس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی۔
* مشرف کی تجارت : ن لیگ کا آج یوم سیاہ نہ منانے کا فیصلہ ۔
--- ن لیگ کا عوام کے لئے یوم سیاہ منانے کا فیصلہ ۔
* بجلی کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں ، احتجاج کریں (قومی تاجر اتحاد )
--- بجلی کی قیمتوں پر احتجاج قبول نہیں ۔ اضافہ کریں گے (حکومتی تاجر اتحاد )
* ریلوے سول انجیئنرنگ ملازمین نے احتجاجاََ ٹرین روک لی ۔
--- وہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کی شہانہ روز کوششوں کے باوجود ٹرین کیسے چل پڑی ۔
* خورشید شاہ صاحب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کر دی ہے۔
--- شاہ صاحب بھی بہت بھولے ہیں ۔ یہ مہنگائی کی انتہا نہیں ابتدا ہے۔
* ایک نجی ائیر لائن کے پائلٹ نے ایک خاتوں کو چائے کی دعوت دے کر کاک پٹ میں بٹھا لیا۔
* ن لیگ کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ حکومت قیمتیں کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
--- حکومت کو اِس مہم میں کا میابی بھی ملی ہے ۔مثلاََ روپے کی قیمت خاصی کم ہو گئی ہے اس کے علاوہ انسانی جان جیسی بیش بہا چیز کی قیمت بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔
* کراچی میں 2 کروڑکی آبادی والے شہر قانونی اسلحہ جمع کروانے کی مہم پرتین کروڑ روپے خرچ ہوئے اور صرف اٹھارہ ہتھار
جمع کروائے گئے ۔ گویا حکومت کو ایک ہتھیار تقریباََ ڈیڑ ھ لاکھ میں پڑا۔
* یہ بھی خبر ہے کہ اب اگلی مہم میں جس سے نا جائز اسلحہ برآمد ہو گا اُسے 14 سال کی سز ا کے علاوہ اُس کی جائیداد بھی ضبط کر لی جائے گی۔
--- ہمیں امید ہے کہ یہ نئی مہم پوری طرح کامیاب ہو گئی اور ایک روز یہ خبر آئے گی۔ کراچی میں 50 لاکھ شہریوں سے ایک کروڑ
80 لاکھ ہتھیار برآمد ہوئے۔ ان تمام افراد کو چودہ چودہ سال قید کی سزا سنادی گئی ہے ۔ نیز کراچی کے 50 لاکھ مکانوں اورپلازوں کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا ہے۔
* شہر کے تین چوتھائی حصے کو سب جیل قرار دے کر پولیس ، فوج، رینجر ، خاکساروں اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کے سخت پہرے میں دے دیا گیا ہے۔ نیز 50 لاکھ قیدیوں کو کھانا کھلانے کے لئے حکومت نے اقوام متحدہ اور دنیا کے غیر ممالک سے اللہ واسطے مدد کی اپیل کی ہے ۔ فی الحال یہ قیدی اپنی مدد آپ کے تحت اپنے کھانے پینے کا خود ہی بندوبست کر رہے ہیں۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ جو نہی ہمیں غیر ممالک سے امداد ملے گی۔ ان قیدیوں کو کھانے کے اخراجات ادا کر دیے جائیں گے
* ہماری معاشی اصلاحات سے بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا (وزیر خزانہ) اور قومی اعتماد میں زبردست کمی ہوئی
* ہم معاشی استحاکام کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں جن کے نتائج جلد ظاہر ہوں گے۔ وزیر خزانہ
--- نتائج تو ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں آپ شاید ابھی فروٹ منڈی ، سبزی منڈی اور اکبری منڈی نہیں گئے۔
* صوبائی وزیر رانا مشہور نے کہا ہے کہ ہم قوم کو پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں مہنگائی ہو گئی ہے۔
--- قوم کو پانے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش میں اگر قوم اٹھ کھڑی ہوئی تو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔
* علامہ طاہر القادری بھی قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ان کا فرمان ہے کہ 18 کروڑ عوام کی جماعتکھڑی ہونے کی دیر ہے۔ جونہی قوم کی جماعت کھڑی ہو گئی۔ پاکستان کو یرغمال بنانے والے دو اڈھائی سو خاندان عوامی سیلاب میں مس و قاشاک کی طرح بہ جائیں گے۔
--- اب دیکھنا یہ ہے کہ پہلے حکومت قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑی کرتی ہے یا علامہ طاہر القادری کی جماعت پہلے کھڑی ہوتی ہے۔
بہر حال یہ طے ہے کہ ہر دو صورت میں قوم کو کھڑا ہونا پڑے گا۔
Prof. Muzaffar Bokhari
About the Author: Prof. Muzaffar Bokhari Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.