سوال

 میرے سوال کا مقصد کسی کے عقیدے یافرقے پر تنقید نہیں ہے بلکہ میں اپنے ساتھ ساتھ اُن تمام لوگوں کی اصلاح چاہتا ہوں جن کے ذہن میں ایسے کئی سوالات جن لیتے رہتے ہیں لیکن وہ علم کی کمی کی وجہ سے بہت سوچنے اور کوشش کے باوجود اِن سوالات کے جوابات تلاشنے میں ناکام رہتے ہیں۔یہ بھی ہوسکتا ہے میرا سوال بالکل ہی فضول ہو لیکن جب میرے جیسے عام مسلمانوں کو اﷲ تعالیٰ اور اُس کے پیارے رسولﷺ کیساتھ منسلک سوالات کا درست اور تفصیلی جواب نہ ملے توگمراہی کے رجحانات میں اضافہ ہونے لگتا ہے ۔اس لئے میں نے آج یہ سوال علماء اسلام خاص طور پر سُنی عقیدہ رکھنے والے علماء اکرام کی خدمت میں بڑے ہی احترام کے ساتھ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کسی دوسرے عقیدے پر تنقید کا موضوع نہ نکلے اس لئے یہاں یہ بتانا لازمی سمجھتا ہوں کہ میرا اپنا تعلق بھی اہل سنت سے ہی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہمارے ہاں نقش پا نعلین پاک مختلف رنگوں اور سائزوں میں دستیاب ہے جس کو رسول اکرمﷺ کی نسبت سے گھروں ،بازاروں،مسجدوں اور جھنڈوں پر بھی سجایا جاتاہے ۔مجھے نقش پا کی سرکار دو عالم ﷺ کے ساتھ نسبت کے متعلق کچھ علم نہیں ہے ،لیکن کچے ذہن میں اُس وقت بڑی شدد کے ساتھ سوال اُٹھتا ہے جب میں نعلین مطلب جوتے کے نقشے پر (رسول ﷺ)لکھا دیکھتا ہوں۔اگر یہ نقش واقعہ ہی نبی کریمﷺ کے نعلین پاک کا ہو پھربھی کیا یہ مناسب اور جائز ہے کہ نعلین کے نقشے پر اﷲ تعالیٰ کے محبوب نبیﷺ کو مخاطب کیاجائے؟ حضورﷺ کی نسبت پر میری جان قربان مگر ادب و احترام کی حد میں رہ کر ۔راقم نقش پا نعلین مبارک کے نقشوں پر لکھی اس تحریر (نقش پا نعلین پاک رسولﷺ)کوجائز،مناسب یاناجائز، غیر مناسب کہنے کی پوزیشن میں نہیں اس لئے علماء کرام سے رہنمائی چاہتاہے ۔لہٰذا علماء اکرام سے اپیل ہے کہ راقم کے ساتھ ساتھ تمام قارئین کو یہ مسئلہ وضاحت کے ساتھ سمجھا دیں-
 
Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 630 Articles with 564572 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.