حال ہی میں ایک ایسی انوکھی مچھلی دریافت کی گئی ہے جو کہ
اپنی 4 آنکھوں کے ساتھ 360 ڈگری تک دیکھ سکتی ہے-
|
|
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق نئی دریافت شدہ مچھلی کی قسم جس کی آنکھیں
چار ہیں اور وہ چاروں طرف کا نظارہ سر گھمائے بغیر دیکھ سکتی ہے-
گلاس ہیڈ بیریلے نامی یہ مچھلی ایک ہزار میٹر گہرائی میں دریافت کی گئی ہے
اور وہ اپنی ان اضافی آنکھوں کی مدد سے شکاریوں٬ اپنے شکار اور ساتھیوں کو
دیکھنے کے قابل ہوپاتی ہے-
|
|
یہ انوکھی مچھلی جرمن کی ٹیوبنگن یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کی ہے-
اس کی 2 آنکھیں تو عام ہیں جبکہ ایک اور سیٹ سر کے اطراف میں ہے جو چاندی
کے رنگ کا ہے- شیشے جیسی آنکھیں اس مچھلی کو سمندر میں دیگر مچھلیوں کے
مقابلے میں زیادہ فائدہ پہنچاتی ہیں- |