٢٠٠٨ میں ہو نے و الے دہشتگردی کے حملے

امریکا نے جب سے دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ شروع کی ہے عراق کے بعد پاکستان کو اس کی سب سے زیادہ قیمت چکانا پڑی ہے۔ سال 2008 میں اس جنگ کی وجہ سے پاکستان میں خود کش حملوں اور غیر ملکی فضائی حملوں کا سلسلہ پورا سال چلتا رہا۔ ان حملوں میں عورتوں اور بچوں کے علاوہ عسکریت پسند جنگجو جاسوس اور سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔ ہلاکتوں کے لحاظ سے جنوری اور نومبر کے مہینے انتہائی تباہ کن رہے۔ جن میں بالترتیب 400 اور 450 افراد ہلاک ہوئے۔ فروری میں 200اور مارچ میں 150 افراد ہلاک ہوئے۔ اپریل اور مئی میں نئی حکومت کی تشکیل کے باعث صرف پچاس، پچاس افراد کام آئے۔ اس کے بعد یہ تعداد بڑھنا شروع ہوگئی۔ جون میں80 جولائی میں150 اگست میں 170اور ستمبر میں 250 سے زائد افراد ہلاک کر دئے گئے۔ اس کے علاوہ اکتوبر میں 300 اور دسمبر میں 150افراد مارے گئے۔

جنوری
2 جنوری: جنوبی وزیر ستان میں فورسسز کی کارروائی کے دوران 12جنگجو مارے گئے۔
7 جنوری: پاک افغان سرحد کے قریب خود کش حملے میں دس افراد ہلاک ہوئے۔
8جنوری: وزیرستان، کوہاٹ اور سوات میں سیکورٹی فورسسز پر حملے ہوئے۔
10جنوری: لاہور ہائیکورٹ کے باہر خود کش حملے میں بائیس پولیس اہلکاروں سمیت 26افراد ہلاک ، 70سے زائد زخمی ہوئے۔
12جنوری: لدھا میں فوجی آپریشن کے دوران 53 شدت پسند مارے گئے۔
14جنوری: کراچی میں ہونیوالے بم دھماکے میں 15جاں بحق اور 50افراد زخمی ہوگئے۔
15جنوری: مہمند ایجنسی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا۔
16جنوری: جنوبی وزیرستان میں جھڑپ کے بعد طالبان، فورسسز کے قلعے سے اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے۔ حملے میں سات اہلکاروں سمیت 47 جاں بحق ہوئے۔
17جنوری: پشاور میں امام بارگاہ کے گیٹ پر خود کش دھماکے میں 10افراد ہلاک اور 23زخمی ہوئے۔
18جنوری: جنوبی وزیرستان میں جھڑپوں کے دوران 98 مزاحمت کار ہلاک ہوگئے۔
19جنوری: پاکستانی علاقوں میں افغان فورسز کی گولہ باری اور طیاروں کی پروازیں۔ کراچی میں خودکش بمبار ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگیا۔ سوات میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔
21جنوری: چارسدہ میں آئی بی کے ڈی جی نثار محمد خان کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا۔
25جنوری : درہ آدم خیل میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور توپخانے کے ساتھ فوجی آپریشن میں 35مزاحمت کار مارے گئے جبکہ دس اہلکار بھی شہید ہوئے۔
26جنوری: در آدم خیل میں جھڑپیں ہوئیں اور سات اہلکاروں سمیت مزید 32ہلاک ہوئے۔ کوہاٹ٬ ٹنل اور دیگر علاقوں پر طالبان کا کنڑول رہا۔
27جنوری: درہ آدم خیل میں لڑائی کے بعد پاک فوج نے کوہاٹ٬ ٹنل سے طالبان کا قبضہ ختم کروا دیا۔
29جنوری: کراچی میں مقابلے کے دوران ڈی ایس پی اور ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق، 5 دہشت گرد مارے گئے۔ میر علی میں امریکی میزائل حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 12شہری ہلاک ہوگئے۔
30جنوری: درہ آدم خیل سے 13اہلکاروں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
فروری2008ﺀ
یکم فروری: شمالی وزیر ستان میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں سات سیکورٹی اہلکار ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے۔
2فروری: مردان میں سات گھنٹے کی جھڑپ میں تین مزاحمت کاروں اور دو پولیس اہلکار مارے گئے۔
4فروری: راولپنڈی میں جی ایچ کیو کے قریب فوجی کوسٹر پر خود کش حملے میں ایک کرنل اور پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہوئے۔
6فروری: جنوبی وزیر ستان میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کے نتیجے میں میجر جنرل اور دو بریگیڈیئروں سمیت آٹھ اہلکار شہید ہوئے۔
9فروری: چارسدہ میں اے این پی کے جلسے میں خود کش دھماکے میں تیس افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوئے۔
10فروری: جنوبی پنجاب میں جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کی گئی جبکہ چار خود کش حملہ آوروں کی تلاش جاری رہی۔
11فروری: بلوچستان میں طالبان رہنما منصور داد اللہ زخمی حالت میں سات ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا۔
14فروری: باجوڑ میں ایک فوجی قافلے پر حملے میں ایک میجر سمیت تین اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
16فروری: پارہ چنار میں پیپلز پارٹی کی انتخابی ریلی میں خود کش دھماکے میں چالیس جاں بحق ایک سو دس افراد زخمی ہوئے۔
20فروری: نیٹو طیاروں کی پاکستانی حدود میں بمباری کے نتیجے میں چار شہری زخمی ہوئے۔
24 فروری: میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا۔ کوہاٹ اور پشاور میں دھماکوں میں دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے۔
25فروری: راولپنڈی کے مال روڈ پر خود کش دھماکے میں لیفٹیننٹ جنرل مشتاق سمیت آٹھ شہید ہوگئے۔ ڈیرہ بگٹی میں بم اور بارودی سرنگ دھماکوں میں تین اہلکاروں سمیت چار جاں بحق ہوئے۔
28 فروری: جنوبی وزیر ستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں نو غیر ملکیوں سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہوئے۔
29فروری: لکی مروت بم دھماکے میں مارے گئے ڈی ایس پی نماز جنازہ میں خود کش حملے میں چالیس افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مارچ2008ﺀ
دو مارچ: درہ آدم خیل میں غیر ملکی جنگجوﺅں کے خلاف منعقدہ جرگے میں خودکش حملہ ہوا جس میں 50عمائدین ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔
4مارچ: لاہور نیول وار کالج میں دو خود کش حملوں میں سات افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوئے۔
10مارچ: لاہور ایف آئی اے بلڈنگ میں خود کش دھماکے اور ماڈل ٹاﺅن لاہور میں ایک دفتر میں دھماکے تیس افراد مارے گئے۔
12مارچ: سوات بم دھماکے میں سب انسپکٹر سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔
16مارچ: وانا میں امریکی طیاروں کا میزائل حملہ ، آٹھ عرب باشندوں سمیت بیس افراد ہلاک ہوئے۔ طالبان نے پاکستانی سرحد سے ملحق افغان چوکی پر حملہ کر کے گیارہ افراد مار دیئے۔
20مارچ: جنوبی وزیرستان میں فوجی اڈے پر خود کش دھماکہ ہوا۔ افغان مہاجر بستی پر امریکی حملے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔
23مارچ: طورخم میں نیٹو فورسسز کے لیے تیل لے جانے والے چالیس ٹینکر تباہ کردیئے گئے جبکہ سو افراد زخمی ہوئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اپریل2008ﺀ
8اپریل: کرم ایجنسی میں قبائلی لشکر نے سدہ شہر پر حملہ کیا اور جوابی کارروائی پر پسپائی پر مجبور ہوئے۔
13اپریل: کرم ایجنسی میں جنگ بندی کے باوجود جھڑپوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
17اپریل: کرم اور خیبر ایجنسی میں مزید جھڑپوں میں 19 خاصہ داروں کو اغواء کر لیا گیا۔
23اپریل: باجوڑ میں امریکی طیاروں کی بمباری اور افغان فورسسز نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک چیک پوسٹ بھی جلا دی گئی۔
25اپریل: مردان میں تھانے کے قریب دھماکے میں پولیس افسرسمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔
29اپریل: خضدار میں ایم آئی کے دو اہلکار قتل کر دئیے گئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مئی 2008ء
یکم مئی: باڑہ میں ایک مذہبی تنظیم کے مرکز پر خود کش حملے میں تین افراد ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوگئے۔
14مئی: باجوڑ میں امریکی میزائل حملے میں بیس افراد جاں بحق ہوئے۔
18مئی: مردان میں پنجاب رجمنٹل سنٹر کے گیٹ پر خود کش حملے میں پانچ اہلکاروں سمیت تیرہ افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہوئے۔
30 مئی: کوئٹہ میں ایف آئی اے بلڈنگ کے سامنے نقاب پوشوں کی فائرنگ سے چار طالبات سمیت 6افراد جاں بحق ہوئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جون 2008ﺀ
دو جون: اسلام آباد میں ڈنمارک کے سفارتخانے کی پارکنگ میں دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔
5جون: سوات میں 64 طالبان کو رہا کر دیا گیا۔
10جون:پاکستانی فورسسز اور افغان نیشنل آرمی کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
11 جون: مہمند ایجنسی میں امریکی بمباری سے پاکستانی چوکی تباہ ہوگئی اور ایک میجر سمیت 28 شہید ہوگئے۔
16 جون: ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک مسجد میں بم دھماکے میں ایک بچے سمیت 4افراد جاں بحق ہوئے۔
19جون: کرم ایجنسی میں قافلے پر حملے میں 4ڈرائیور اور پانچ مزاحمت کار مارے گئے۔
23 جون: کرم ایجنسی میں طوری قبائل کے بارہ مغوی قتل کردئیے گئے جبکہ سترہ خاصہ دار اغواء ہوئے۔
25 جون: جنڈولہ امن کمیٹی کے اٹھائیس مغوی ارکان کو قتل کردیا گیا۔
26 جون: سوات میں سرکاری سکول، ہوٹل اور چوکیاں نذر آتش کردی گئیں۔
27 جون: خیبر ایجنسی میں ٹینکو ں سے آپریشن کے دوران 7افراد ہلاک ہوئے۔
29 جون: خیبر ایجنسی میں انصار اور لشکر اسلام کے تمام مراکز تباہ کردئیے گئے۔
30 جون: باڑہ میں ایک مذہبی تنظیم کے میزائل حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
جولائی 2008ﺀ
دو جولائی: پشاور میں عسکریت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کر کے سو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
6جولائی: اسلام آباد میں خود کش حملے میں 15 پولیس اہلکاروں سمیت 19افراد جاں بحق ہوئے۔
7 جولائی: ایک گھنٹے کے دوران کراچی میں سات دھماکے ہوئے جن میں دو افراد جاں بحق اور 50زخمی ہوئے۔
9 جولائی: باڑہ میں امن معاہدہ اور کرفیو ختم، ہنگو میں طالبان کی رہائی کے لیے تھانے کا محاصرہ کر لیا گیا اور فوج طلب کر لی گئی۔
11 جولائی: انگور اڈہ میں پاکستانی چوکی پر امریکی گولہ باری میں12 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14ہلاک ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں کئی اتحادی فوجی مارے گئے۔
12 جولائی: ہنگو کے قریب ایف سی قلعے پر حملے میں 17افراد ہلاک اور چوبیس زخمی ہوئے۔
13 جولائی: ڈی آئی خان میں شہداء اسلام کانفرنس کے اختتام پر خود کش دھماکہ ہو۔ انگور اڈے پر افغانستان سے دوبارہ میزائل حملہ ہوا ور ہنگو میں مزید 11اہلکاروں کو اغواء کر لیا گیا۔
14 جولائی: ہنگو میں جنگجوﺅں نے ایف سی قلعہ تباہ کر دیا۔
18 جولائی: ہنگو میں جھڑپ کے دوران 10طالبان ہلاک ہوگئے۔
20 جولائی: ہنگو میں ایف سی قلعے پر حملے اور جھڑپوں میں پانچ مزاحمت کار ہلاک ہوئے۔ کرم ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بمباری کی گئی۔
25 جولائی: ہنگو میں نو دھماکے ہوئے اور خاتون سمیت چار افراد مارے گئے۔
28 جولائی: جنوبی وزیرستان میں ایک مدرسے پر امریکی میزائل حملے میں سات افراد جاں بحق ہوئے۔
30 جولائی: جنوبی وزیرستان میں دوبارہ امریکی میزائل حملے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے۔
31 جولائی: سوات میں گولہ باری سے 25طالبان اور 22شہری جاں بحق ہوئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
اگست2008ﺀ
5اگست: مردان میں پنجاب رجمنٹ اور شہری علاقوں پر راکٹوں سے حملے میں تین زخمی ہوئے۔
12اگست: پشاور میں ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں پاک فضائیہ کی بس تباہ ہوگئی اور دس اہلکاروں سمیت چودہ جاں بحق ہوئے۔
13 اگست: لاہور کے اقبال ٹاﺅن تھانے کے سامنے خود کش دھماکے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد جاں بحق ہوئے۔
14 اگست: باجوڑ میں گولہ باری سے بارہ طالبان اور ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد سمیت اکیس افراد جاں بحق ہوئے۔
19 اگست: ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال میں خود کش دھماکے میں ایک ہی خاندان کے چودہ افراد سمیت 32جاں بحق ہوگئے۔
21 اگست: واہ کینٹ میں آرڈیننس فیکٹری کے دروازوں پر دو خود کش دھماکوں میں ستر جاں بحق اور ایک سو پچاس زخمی ہوگئے۔
24 اگست: سوات، باجوڑ جھڑپوں اور گولہ باری میں بیس طالبان سمیت 30 ہلاک ہوئے اور شمالی وزیرستان میں امریکی ہیلی کاپٹروں نے پروازیں کیں۔
29 اگست: درہ آدم خیل میں فورسسز پر تین خود حملوں میں آٹھ جاں بحق اور کرنل سمیت 39 زخمی ہوئے۔
31 اگست: کرم ایجنسی میں جھڑپوں میں ستر طالبان اور اٹھارہ قبائلی ہلاک اور دو سو زخمی ہوئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

ستمبر2008 ﺀ
3ستمبر: انگور اڈہ میں امریکی فوج کے پاکستانی گاﺅں پر حملے میں خواتین اور بچوں سمیت بیس شہری شہید ہوئے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی۔
6 ستمبر: پشاور میں ایک چوکی پر خود کش حملے میں پانچ اہلکاروں سمیت تیس جاں بحق اور اسی زخمی ہوگئے۔
8 ستمبر:شمالی وزیرستان میں امریکہ کے جلال الدین حقانی کے گھر اور مدرسے پر میزائل حملے میں خواتین اور بچوں سمیت22افراد جاں بحق ہوگئے۔
10 ستمبر: دیر میں مسجد پر دستی بم حملوں میں 25نمازی شہید اور 50زخمی ہوگئے۔
12 ستمبر: امریکہ نے شمالی وزیرستان پر ایک اور میزائل حملہ کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت چودہ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوئے۔
15ستمبر: انگور اڈہ پر اتحادی فوج کے حملے پسپاء کر دیئے گئے۔
16 ستمبر: سوات میں فورسسز کے کیمپ پر خود کش حملے میں دس افراد جاں بحق ہوگئے۔
17 ستمبر: جنوبی وزیرستان میں امریکی میزائل حملے میں سات افراد جاں بحق ہوئے۔
18 ستمبر: دیر میں مقامی افراد نے فائرنگ کر کے تین سو بچے بازیاب کروالئے اس موقع پر دو اغواء کاروں نے خود کو اڑا لیا۔
19 ستمبر: کوئٹہ میں مدرسے میں بم دھماکہ ہوا جس میں چھ طالبان جاں بحق ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے۔ پاکستانی سرحد کے قریب جنداللہ سے جھڑپ میں ایرانی جنرل سمیت چار سیکورٹی اہلکاروں سمیت جاں بحق ہوگیا۔
20 ستمبر: اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل پر حملے میں ساٹھ افراد جاں بحق ہوئے۔
22 ستمبر: پشاور سے افغان سفیر عبدالخالق فراحی کو اغواء جبکہ ان کے ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔ شب قدر میں پولیس اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ کے دوران دس ہلا ک ہوئے، جبکہ چیک پوسٹ پر حملے میں انیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔
23 ستمبر: انگور اڈہ میں قبائلیوں نے امریکی جاسوس طیارہ مار گرایا۔
25 ستمبر: پاکستان اور امریکی فورسسز میں جھڑپ، فورسسز کی فائرنگ پر سرحدی خلاف ورزی کرنے والے ہیلی کاپٹر واپس چلے گئے۔
26 ستمبر: حاصل پور میں ریمورٹ کنٹرول دھماکے میں ٹرین کی دو بوگیاں تباہ اور چھ مسافر جاں بحق ہوگئے۔ کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران تین مشتبہ دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
27 ستمبر: سوات میں صوبائی وزیر قانون اور ان کے بھائی کے گھر پر حملہ ہوا جس میں تین ملازمین جاں بحق ہوئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اکتوبر2008ء
3 اکتوبر: شمالی وزیر ستان میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 21افراد جاں بحق ہوگئے۔ چارسدہ میں اسفند یار ولی کے حجرے پر خود کش حملہ ہوا جس میں پانچ ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوئے۔
6 اکتوبر: بھکر میں رشید نوانی کے گھر پر خود کش حملے میں 28افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے۔
7 اکتوبر: لاہور میں گڑھی شاہو میں دھماکوں میں دس افراد زخمی ہوئے۔
9 اکتوبر: اسلام آباد پولیس لائن میں خود کش دھماکے میں دس اہلکار زخمی ہوگئے۔ میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں نو افراد جاں بحق ہوگئے۔
10 اکتوبر: اورکزئی ایجنسی میں جرگے پر خود کش حملے میں 45 افراد جاں بحق اور تین سو زخمی ہوئے۔
11 اکتوبر: شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔
16 اکتوبر: جنوبی وزیرستان میں بیت اللہ محسود کے ساتھی کے ٹھکانے پر امریکی حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔
19اکتوبر: سوات میں بمباری اور جھڑپوں میں کے دوران اہم کمانڈروں سمیت 43جنگجو مارے گئے۔
23 اکتوبر:میرانشاہ میں حقانی کے مدرسے پر امریکی میزائل حملے میں گیارہ افراد جاں بحق ہوئے۔ باجوڑ اور باڑہ میں 41عسکریت پسند مارے گئے۔
26 اکتوبر: جنوبی وزیر ستان میں امریکی حملے میں دس افراد مارے گئے۔ مہمند ایجنسی میں چوکی پر خود کش حملے میں دس اہلکار جاں بحق ہوئے۔
27 اکتوبر: کوئٹہ میں بم دھماکے میں تین ہلاک ہوئے۔
31 اکتوبر: شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو امریکی حملوں میں 37افراد مارے گئے۔ ڈی آئی جی مردان کے قافلے پر خود کش حملے میں پانچ اہلکاروں سمیت دس افراد مارے گئے اور پچیس زخمی ہوگئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

نومبر2008 ﺀ
2 نومبر: جنوبی وزیرستان میں چوکی پر خود کش حملے میں آٹھ اہلکار مارے گئے۔
4 نومبر: ہنگو میں خودکش دھماکے اور باجوڑ میں بمباری میں سترہ جاں بحق ہوگئے۔
5 نومبر: باجوڑ، سوات میں بمباری میں بیس عسکریت پسند مارے گئے۔
6 نومبر: باجوڑ ایجنسی میں خود کش حملے میں قبائلی لشکر کے سربراہ سمیت 23افراد مارے گئے۔
7 نومبر: شمالی وزیرستان میں امریکی حملے میں سولہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ باجوڑ میں بمباری کے دوران تیس مزاحمت کار مارے گئے۔
9 نومبر:خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں نیٹو طیاروں کی بمباری میں آٹھ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے۔
11 نومبر: پشاور سٹیڈیم کے گیٹ پر خود کش حملے میں چار افراد مارے گئے۔
12 نومبر: پشاور میں امریکی عہدیدار کو ڈرائیور سمیت قتل کر دیا گیا۔
13 نومبر: پشاور سے ایرانی اتاشی اغواء اور محافظ قتل ہوگیا۔ سوات میں سیدو شریف پر حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے
14 نومبر: شمالی وزیرستان میں امریکی حملے میں چودہ افراد ہلاک ہوئے۔
18 نومبر: باجوڑ اور سوات میں جھڑپوں کے دوران چوبیس افراد مارے گئے۔
19 نومبر: بنوں میں پہلے امریکی حملے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے ایس ایس جی کے سابق سربراہ میجر جرنل (ر)فیصل علوی کو ہلاک کردیا۔
20 نومبر: باجوڑ مسجد پر خود کش حملے میں نو شہید ہوگئے جبکہ بمباری سے آٹھ شہری اور 42مزاحمت کار مارے گئے
22 نومبر: ہنگو میں مسجد میں بم دھماکے میں سات افراد شہید ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں امریکی میزائل حملے میں راشد رﺅف اور ابو زبیر المصری سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔
24 نومبر: سوات میں جھڑپ۔ مہمند ایجنسی میں گولہ باری سے پچیس مزاحمت کار مارے گئے۔
27 نومبر: جنوبی وزیرستان میں امریکی حملے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
28 نومبر: بنوں میں پولیس وین پر خود کش حملے میں پانچ اہلکاروں سمیت 8ہلاک اور بیس زخمی ہوئے۔
29 نومبر: میرانشاہ میں امریکی حملے میں تین جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے۔
30 نومبر: بنوں اور باجوڑ میں بمباری اور جھڑپوں میں 12اہلکار جبکہ سولہ مزاحمت کار مارے گئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

دسمبر2008ﺀ
یکم دسمبر: مینگورہ میں چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملہ میں گیارہ افراد مارے گئے۔
4دسمبر: مینگورہ میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ۔ جبکہ باجوڑ میں بمباری میں چھے مزاحمت کار مارے گئے۔
5دسمبر: پشاور میں کار بم دھماکے میں 25افراد ہلاک اور 140زخمی ہوگئے۔ شمالی وزیرستان میں امریکی حملے میں چار افراد مارے گئے۔
8دسمبر: پشاور میں نیٹو ٹرمینل پر حملے میں سو گاڑیاں نظر آتش کر دی گئیں۔
11دسمبر: جنوبی وزیرستان میں امریکی میزائل حملے میں گھر تباہ اور سات افراد مارے گئے۔
12دسمبر: پشاور میں نیٹو ٹرمینل پر راکٹ حملے میں 30 کنٹینر تباہ ہو گئے۔
15 دسمبر: سوات میں امریکی حملوں سے چار افراد مارے گئے۔
16 دسمبر: طالبان نے پانچ جاسوس ذبح کر دیے، جبکہ مہمند ایجنسی میں سات جنگجو مار ے گئے۔
20 دسمبر: نیٹو کے ٹرک پر حملے میں چار افراد ہلاک اور ٹینکر تباہ ہوگیا۔
21 دسمبر: باجوڑ اور سوات میں امریکی بمباری سے عورتوں اور بچوں سمیت تیس افراد جاں بحق ہوگئے۔
24 دسمبر: سوات اور مہمند ایجنسی پر حملوں میں گیارہ جنگجو ہلاک کر دیے گئے۔
25 دسمبر: سوات پر گولہ باری سے پانچ شہری ہلاک ہو گئے۔
30 دسمبر: خیبر ایجنسی کے آپریشن میں پانچ افراد ہلاک کر دیے گئے۔
31 دسمبر: خیبر میں ہی تین جنگجو مارے گئے۔
Abid Hussain burewala
About the Author: Abid Hussain burewala Read More Articles by Abid Hussain burewala: 64 Articles with 90641 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.