دنیا کے 7 عجوبے تو مشہور ہیں ہی لیکن آج ہم آپ کو دنیا
کے ایسے 10 عظیم ترین مقامات کے بارے میں بتائیں گے جن کی سیر کو جانا ہر
سیاح کی خواہش ہوسکتی ہے- ان 10 مقامات کا انتخاب لونلی پلانٹ کی نئی کتاب
میں شامل دنیا کے 50 عجائبات میں سے کیا گیا ہے اور یہ مقامات ان عجائبات
میں سرفہرست ہیں- ان میں سے کچھ مقامات قدرت کا شاہکار ہیں تو بعض انسانوں
کی مہارت کا کمال-
|
|
سب سے پہلا نمبر وکٹوریہ آبشار کا ہے جو کہ زمبابوے اور زمبیا کی سرحد پر
واقع ہے- مقامی افراد اسے Mosi-oa-Tunya کے نام سے پکارتے ہیں-
|
|
دوسرا نمبر ایتھوپیا کی گریٹ رفٹ ویلی کا ہے جو کہ دنیا کا سب بڑا رفٹ سسٹم
بھی ہے- یہ نظام Red Sea سے لے کر ملاوی جھیل 6 ہزار کلومیٹر کے رقبے پر
پھیلا ہوا ہے-
|
|
شمالی آئر لینڈ میں واقع Giant's Causeway تیسرے نمبر پر ہے- قدیم افراد کا
ماننا تھا کہ اس مقام کا اس منفرد انداز میں ہونا ایک ناراض دیو کا کام ہے-
|
|
چوتھے نمبر پر انڈیا میں واقع انسانی ہاتھوں کے کمال تاج محل کو رکھا گیا
ہے اور اس کا شمار دنیا کی خوبصورت عمارات میں کیا جاتا ہے-
|
|
چین میں موجود فوجی مجسموں کو پانچواں نمبر حاصل ہوا- یہ مجسمے ٹیرا کوٹا
آرمی کے نام سے مشہور ہیں- ان مجسموں میں 8000 فوجی 670 گھوڑے شامل ہیں جو
کہ انسانی سائز کے برابر ہیں-
|
|
دیوارِ چین سے کون واقف نہیں٬ اس تاریخی مقام کو فہرست میں چھٹے نمبر پر
رکھا گیا ہے-
|
|
ساتویں نمبر پر تنزانیہ کا عظیم میدان Ngorongoro Crater ہے- یہ مقام 610
میٹر گہرائی میں 260 اسکوائر کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے- اور یہ خطرے
سے دوچار جنگلی حیات اور مویشیوں کے لیے کسی جنت سے کم نہیں-
|
|
فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہوائی میں واقع Kilauea آتش فشاں کو رکھا گیا ہے
اور یہ دنیا کا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے لاوا
اگل رہا ہے-
|
|
نویں نمبر پر ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع شاندار مسجد The Hagia
Sophia ہے جو کہ میوزیم کا درجہ بھی رکھتی ہے اور ماضی میں ہونے والی جنگوں
اور آنے والے زلزلوں کے باوجود اپنی جگہ پر قائم و دائم ہے-
|
|
فہرست میں سب سے آخر یعنی دسویں نمبر پر تبت کا پوٹالا پیلس ہے- یہ سطح
سمندر 3700 میٹر کی بلندی پر واقع ہے- یہ 13 منزلہ گھر 100 کمروں پر مشتمل
ہے-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|