ہماری زمین فطرت کی خوبصورتی کا شاہکار ہے، یہاں کہیں
صحرا کے رنگ نظر آتے ہیں تو کہیں برفانی وادیاں آنکھوں کو چندھیا دیتی ہیں،
اس رنگا رنگ تضاد نے ہی کرہ ارض کو انسانوں کیلئے انتہائی پرکشش اور
پراسرار بنا رکھا ہے، اب اتنے منفرد مقامات میں سب سے خوبصورت کا انتخاب تو
مشکل ہے مگر یہ چند جگہیں ایسی ضرور ہیں جنھیں دیکھ کر کوئی بھی مسحور
ہوسکتا ہے۔
|
|
یہ ہے دنیا کی خوبصورت ترین آبشار جو اپنے انتہائی منفرد انداز کی بناء پر
اس اعزاز کی مستحق سمجھی جاسکتی ہے، رومانیہ میں واقع بگار کاسکیڈ فال نامی
یہ آبشار کا نظارہ کسی کا بھی دل لوٹ سکتا ہے۔
|
|
ترک صوبے ڈینیزیل میں واقع یہ سفید ڈھلان کاٹن کیسل کے نام سے بھی معروف ہے
جس کو دیکھنا واقعی انتہائی ناقابل فراموش تجربہ ثابت ہوتا ہے۔
|
|
اسکاٹ لینڈ کا یہ انوکھا راستہ زمانہ قدیم میں آتش فشاں کے پھٹنے سے وجود
میں آیا اور مانا جاتا ہے، جس کی انفرادیت ہی اس کی خوبصورتی ہے۔
|
|
امریکی ریاست نویڈا میں واقع بلیک راک ڈیزرٹ کا یہ آتش فشانی سلسلہ دنیا
میں کسی اور سیارے کا منظر پیش کرتا ہے اور یہاں کا نظارہ واقعی قابل دید
ہوتا ہے۔
|
|
چین کے علاقے گولین میں واقع یہ انتہائی رنگا رنگ غار بھی دنیا کے خوبصورت
ترین مقامات میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
|
|
یمن کا جزیرہ سقوطرہ اپنے صحرائی گلابوں اور منفرد محل وقوع کی بناء پر
جانا جاتا ہے اور ان پھولوں کی مہک تو کسی کے بھی ہوش چھین سکتی ہے۔
|
|
ایمیزون کے جنگلات اور ان کے درمیان سے گزرتا ایمیزون دریا جو کہ جنوبی
امریکہ کے کئی ممالک تک پھیلا ہوا ہے-
|
|
یہ خوبصورت نظارہ فرانس کے علاقے Verdon Gorge میں واقع چونا پتھر کی وادی
کا ہے جس کے درمیان موجود پانی کا رنگ فیروزی ہوتا ہے-
|
|
نوٹکا آئی لینڈ نامی یہ سحر انگیز مقام کینیڈا میں پائے جانے والے قدرتی
عجائبات میں سے ایک ہے-
|
|
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے ایک ساحل جسے Glass Beach کے نام سے جانا
جاتا ہے- اس ساحل پر لاتعداد رنگین شیشے کے ٹکڑے موجود ہوتے ہیں ہیں-
درحقیقت اس ساحل کو رنگین پھینکے جانے والے کچرے کی مدد سے کیا گیا ہے-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|
(اس آرٹیکل کی تیاری میں ڈان نیوز کی ایک
رپورٹ سے مدد لی گئی ہے)- |