محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم کے تمام عہدوں سے مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی میچوں کے کپتان محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو لاہور میں کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد محمد حفیظ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
 

image


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کے علاوہ ٹیسٹ اور ایک روزہ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

انھوں نے اس موقعے پر کہا کہ ان پر مستعفی ہونے کے لیے کوئی دباؤ نہیں تھا اور یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور کرکٹ کی بہتری کے لیے ہے۔

’مستعفی ہونے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے اور میں ٹیم کی اچھی بُری کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔‘

آل راؤنڈ شاہد آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نیا کپتان بنانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ انھوں نے کرکٹ بورڈ کو کلین چٹ دی ہے اور بورڈ جس کو ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھانے کے لیے بہتر سمجھتا ہے اس کو ذمہ داری دے دے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بدھ کو شاہد آفریدی نے عندیہ دیا تھا کہ اگر انھیں کپتانی کی ذمے داری سونپی گئی تو وہ اسے قبول کر لیں گے۔

اس موقعے پر معین خان نے بھی میڈیا سے بات کی اور کہا کہ ان کا بطور کوچ بورڈ سے معاہدہ ختم ہو گیا ہے اور یہ بورڈ کی صوابدید پر منحصر ہے کہ انھیں آئندہ بھی کوچ مقرر کیا جائے یا نہیں۔
 

image

پاکستان کرکٹ کے کپتان محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر عوام سے معافی مانگی تھی لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ اس کی تنہا ذمہ داری ان پر عائد نہیں کی جاسکتی۔

ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کے عالمی کپ میں پاکستان پہلی بار سیمی فائنل کے مرحلے میں پہنچنے میں ناکام رہا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan’s Twenty20 captain Mohammad Hafeez has stepped down from his post after the team was sent packing from the tournament in the opening round of the event after a humiliating 82-run defeat against the West Indies on Tuesday. After meeting the PCB Chairman Najam Sethi, Hafeez announced his decision at the Qaddafi stadium in Lahore.