فربہ ترین شخص نے دو سال میں حیرت انگیزطور پروزن40.7 سٹون کم کرلیا

لندن : دنیا کے فربہ ترین شخص نے دو سال میں اپنا وزن 40.7 سٹون کم کر کے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ میکسیکو کے 42 سالہ مینول کا وزن دو سال قبل 89.8 سٹون یا نصف ٹن تھا جو ایک بھینسے کے برابر تھا۔ اس نے پکا ارادہ کرلیا کہ وہ اسے 15.7 سٹون پر لائے گا یہ وزن سخت ڈائٹنگ کے باعث کم ہوا، اب وہ مچھلی کا سوپ، ایک گریب فروٹ، نصف سیب اور 18 مونگھ پھلیاں کھاتا ہے۔ اس نے دو سال قبل دنیا بھر سے درخواست کی تھی کہ وزن کم کرنے اور اس کی جان بچانے میں مدد دے۔

اٹلی اور سپین کے ڈاکٹروں نے اسے گیسٹرک بائی پاس سرجری کی پیشکش کی تھی مگر اس نے انکار کر دیا البتہ امریکی بائیو کیمسٹ کی مدد قبول کرلی جس نے ہائی پروٹین زون ڈائیٹ تجویز کی۔ گزشتہ سال کے آخر تک اس کا وزن 60 سٹون ہو گیا تھا۔ 14 سال تک جنک فوڈ کھانے کے باوجود ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس قدر زیادہ وزن ہارمون کے عدم توازن سے ہوا ہے۔
 

YOU MAY ALSO LIKE: