یوں تو مچھلی کا شکار کرنا بچوں کا کھیل نہیں لیکن بعض
اوقات قسمت ساتھ دے ہی جاتی ہے اور اناڑی بھی کھلاڑی بن جاتے ہیں۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ڈونا پاسکو نامی اس خاتون کو ہی دیکھ لیجئے
جو مچھلیوں کا شکار کرنے کیلئے سمندر کے بیچ پہنچی تو اسے جال میں کافی
وزنی چیز پھنسی محسوس ہوئی۔
|
|
خاتون نے جب دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک بڑی ٹونا مچھلی اس کے ہاتھ آچکی ہے
جسے 4 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد کشتی پر چڑھا لیا گیا۔
خاتون نے411 کلو کی اس ٹونا فش کو پکڑ کر ریکارڈ قائم کرلیا جس کی مارکیٹ
میں قیمت 2 ملین ڈالر ہے لیکن قوانین کے مطابق اس مچھلی کو بیچا نہیں
جاسکتا۔
ڈونا پاسکو کا کہنا ہے کہ یہ اس کی زندگی کا حیران کن لمحہ ہے اور وہ اس فش
کو اپنے گھر میں یادگار کے طور پر رکھنا چاہتی ہے۔ |