اب مائیکرو سوفٹ ونڈوز گاڑیوں میں بھی

کاروباری اکھاڑے میں مسابقت نے اشیاء وخدمات کے استعمال کرنے والوں کیلئے بہت سے فوائد جنم دیئے ہیں کیونکہ مسابقت کی بدولت چاہے کوئی فرم منوفیکچرنگ کے شعبے سے وابستہ ہو یا ٹیکنالوجی کی انڈسٹری سے ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کیلئے اپنی اشیاء و خدمات میں نئی نئی تبدیلیاں متعارف کرواتی رہتی ہیں جس کے نتیجے میں عام صارف اس سے زیادہ استفادہ حاصل کرسکتا ہے۔
 

image


ٹیکنالوجی کی دنیا کا سب سے بڑا نام مائیکروسوفٹ بھی اس سے مستثنٰی نہیں ہے اور لگ رہا ہے کہ مائیکرو سوفٹ نے بھی ونڈو فون سسٹم گاڑیوں کے لئے متعارف کروانے پر اپنی توجہ مرکوز کرلی ہے ۔

آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے منعقدہ ایک نمائش میں مائیکروسوفٹ نے ونڈو ان کار کا آئیڈیا پیش کیا تھا جس کے ذریعے ونڈو کے یوزر اسکو اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈ پر بھی استعمال کرسکیں گے جبکہ ونڈو ان کار سسٹم کے تحت نہ صرف کوئی شخص اپنے ای میل چیک کرسکتا ہے بلکہ میسج اور کال سمیت اپنی گاڑی کی سیٹنگ بھی چیک کرسکتا ہے۔
 

image

مائیکروسوفٹ کی طرف سے یہ سروس مرر لنک ٹیکنالوجی کے ذریعے مہیا کی جارہی ہے ۔اس آئیڈیے کی کامیابی کے امکانات زیادہ اس وجہ سے بھی نظر آرہے ہیں کہ اس کو ولکس ویگن ،ہونڈا ،ٹویوٹا اور سیڑون جیسی معروف کمپنیوں نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ اس آئیڈیئے کا تجربہ پہلے ہی گاڑیوں پر شروع کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک کمپنی کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ کب یہ ٹیکنالوجی استعمال کیلئے متعارف کروائی جاسکے گی ۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Windows in the car concept essentially extends the functionality of a Windows Phone directly into a built-in car display. During the demo — which crashed at one point, demonstrating it's clearly a concept — Teixeira describes how developers will be able to create apps that are designed for the car.