اپاہج اور نابالغ پر حکومتی ظلم

اپاہج اور نا بالغ پاکستانی کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ماضی اور حال کے ہر حکمران نے اس طبقہ کوخوب لوٹا۔ حکمران سول تھے یا فوجی سب نے شہنشاہیت کا بوجھ اپاہج اور نابالغ کے کندھوں پر ڈالا۔

گزشتہ 66برس میں ریاست نے اس طبقہ کی ضروریات زندگی میں سے کوئی ایک بھی اپنے ذمہ نہیں لی۔

ماضی کی طرح آج بھی ہر اپاہج اور نا بالغ پاکستانی استعمال کی ہر چیز لباس ، خوراک، ادویات، ایندہن وغیرہ پر عائد ٹیکس ادا کر رہا ہے۔اور بدلہ میں انہیں صحت، تعلیم اور تحفظ جیسی بنیادی سہولیات بھی مفت حاصل نہیں۔ پاکستان کی کوئی ایک سیاسی جماعت بھی ایسی نہیں جس نے اپنے منشور میں اس طبقہ کے لیئے وظیفہ کے اجراء پر توجہ دی ہو۔ اپاہج اور نابالغ کا یہ جائز استحقاق ہے کہ ان کی ضروریات زندگی پر وصول کیا گیا ٹیکس ریبیٹ کی صورت میں واپس کیا جائے۔ مطالبہ کس سے کیا جائے؟
 

Rafique Ahmed Bajwa
About the Author: Rafique Ahmed Bajwa Read More Articles by Rafique Ahmed Bajwa: 31 Articles with 23430 views Residing at home town CHawinda, Pro Islam, believe in Ideological politics, Published Sdaeaam weekly Sialkot, Convener of Tehreek e Insidad Istehsal. .. View More