فلائی اوور

میری یہ تصاویرکنگ فہدروڈالریاض سعودی عرب کی ہیں۔یہ سڑک سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض کی مصروف ترین سڑک ہے۔

جہاں ٹریفک کانہ رکنے والاطوفان ہروقت گزرتارہتاہے۔سڑک کے آس پاس ہسپتال ،بے شمارکاروباری دفاتر، مختلف شاپس ،رہائشی ہوٹل اوران گنت بڑے بڑے رہائشی بنگلے بھی موجودہیں۔ لیکن جب بھی کسی فردکوسڑک کراس کرنے کی ضرورت پیش آجائے تووہ یہ سوچنے پرمجبورہوجاتاہے کہ کیاکیاجائے؟وہ افرادجن کے پاس اپنی گاڑیاں ہوتی ہیں وہ اپنی گاڑیوں پراوروہ جن افرادکے پاس گاڑی کی سہولت موجودنہیں ہوتی وہ ٹیکسی کے ذریعے ایک لمباچکرلگاکریوٹرن کے بعدسڑک کراس کرتے ہیں۔
 

image

میرے ایک دوست نے شوقیہ طورپرایک دن پیدل سڑک کراس کرنے کی ٹھان لی تقریباََڈیرھ گھنٹے کی انتھک محنت کے بعدوہ سڑک کی دوسری طرف جانے میں کامیاب ہوااب میں کہاں رکنے والاتھامیں نے بھی یہ ورلڈریکارڈبنانے کی ٹھان لی اورکافی وقت لگانے کے بعدیہ مشکل ترین کام سرانجام دے ہی دیا-
 

image

سڑک کراسنگ کے دوران ایک لمحہ ایسابھی آیاجب میں نے موت کوانتہائی قریب سے دیکھاسڑک پارکرنے کے کے بعدہمیں دوبارہ واپس بھی آناتھاکیونکہ ہماری گاڑی دوسری طرف کھڑی تھی اب کی بارہم نے ٹیکسی کے ذریعے ہی دوسری طرف جانابہترسمجھاکیونکہ پہلے ہی کافی ٹائم ضائع ہوچکاتھا۔ سعودیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں ایسے مصروف ترین روڈپرجہاں مختلف افرادکاہروقت ہجوم لگارہتاہے اورجن کوسڑک کراسنگ کی ہروقت ضرورت پڑتی رہتی ہے کیلئے فلائی اوورکانہ ہوناسمجھ سے بالاترہے۔
Jamshaid Malik
About the Author: Jamshaid Malik Read More Articles by Jamshaid Malik: 43 Articles with 104962 views You Can Get More Info About Malik Jamshaid Azam With Face Book Page Link.

https://www.facebook.com/MalikJamshaidazamofficial
.. View More