طوفانوں کا تعاقب کرنے والے فوٹوگرافر مائیک اولبنسکی
گزشتہ چار برس سے امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں تصویر کشی میں مصروف ہیں۔ 39
سالہ فوٹوگرافر اپنا تمام فارغ وقت آسمانی بجلی اور بادلوں کی تصاویر
کھینچنے میں صرف کرتے ہیں۔ ان بادلوں اور طوفانی ہواؤں کی اکثر تصاویر،
امریکی ریاست ایریزونا، کینساس اور ٹیکساس میں کھینچی گئیں۔
|
|
مائیک اب تک گرد اور بادوباراں کے طوفانوں کی سینکڑوں تصاویر اتار چکے ہیں۔
|
|
یہ تصویر ٹسکن نامی شہر میں اس وقت لی گئی جب آسمانی بجلی نے موسمِ گرما کے
مون سون میں شہر کو نشانہ بنایا۔
|
|
یہ تصویر ہبوب نامی گرد کے طوفان کی ہے جو فینکس میں جولائی 2011 میں آیا
تھا۔
|
|
کیسا گرینڈ میں میماٹس بادلوں سے ڈھکے آسمان سے گرنے والی بجلی کا منظر۔
ایسے موسم میں شدید طوفانِ بادوباراں کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔
|
|
ٹیکساس کے شمال مغرب میں بادلوں کا خوبصورت منظر۔ کولوسس آف کیومیولونمبس
نامی یہ بادل طوفان کی آمد کا پیش خیمہ ثابت ہوتے ہیں۔
|
|
ایریزونا میں گیلا بینڈ اور آجو کے درمیان طوفانِ بادوباراں کے دوران
آسمانی بجلی گرنے کا منظر۔
|
|
غروبِ آفتاب کے فوراً بعد کیمپ ورڈ کے جنوب میں آسمانی بجلی گرنے کا ایک
منظر۔
|
|
اوبلسنکی نے غروبِ آفتاب کی یہ تصویر طیارے سے اس وقت کھینچی جب اوکلوہاما
کے آسمان پر موسم خراب تھا۔
|
|
ایریزونا کے کھیتوں کے اوپر منڈلانے والی طوفانی آندھی کا ایک منظر-
|