یہ سرد شہر انتہائی خوبصورت ہے لیکن یہاں رہنا یا پھر صرف
کچھ وقت گزارنے کی غرض سے جانا انتہائی دیدہ دلیری کا کام ہے یہ کام صرف
بہادر افراد ہی سرانجام دے سکتے ہیں- ہم بات کر رہے ہیں روسی شہر Yakutsk
کی- Yakutsk روس میں واقع جمہوریہ Sakha کا دارالحکومت ہے اور یہ شہر آرکٹک
سرکل کے جنوب میں 280 میل کے فاصلے پر واقع ہے- اور اس کا مطلب یہ ہے کہ
Yakutsk شہر کا ہر باشندہ آرکٹک کے سرد ترین موسم سے متاثر ہوتا ہے- اس شہر
کو دنیا کا سب سے سرد ترین مقام قرار دیا گیا ہے-
|
|
یہ سرد ترین شہر انتہائی خوبصورت ہے لیکن اس کے تلخ درجہ حرارت کی وجہ سے
سیاح اس سے دور بھاگتے ہیں-
|
|
موسمِ سرما یہاں کے باشندوں کے لیے انتہائی مشکل ہوتا ہے اور وہ 20 منٹ سے
زیادہ اپنے گھر سے باہر نہیں گزار سکتے-
|
|
شہری اگر اس جما دینے والی سردی سے بچنا اور زندہ رہنا چاہتے ہیں تو ان کے
لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں-
|
|
اس سرد ترین شہر کو پورے سال ہی درجہ حرارت میں ہونے والی شدید تبدیلیوں کو
برداشت کرنا پڑتا ہے-
|
|
اس شہر کا درجہ حرارت جولائی میں اوسطاً 67.1 فارن ہائیٹ سے لے کر جنوری
میں منفی 37.5 فارن ہائیٹ کے درمیان ہوتا ہے-
|
|
یہاں کے شہری اپنی گاڑیاں گرمائش پہچانے والے سسٹم سے آراستہ گیراج میں
رکھتے ہیں اور وہاں ان گاڑیوں کو کمبل سے ڈھک کر رکھا جاتا ہے-
|
|
یہاں بیٹریوں کو لپیٹ کر رکھا جاتا ہے تاکہ انہیں سردی سے بچایا جاسکے-
|
|
اس شہر کے اکثر رہائشی سردی سے محفوظ رہنے کے لیے موٹی کھال کے کوٹ استعمال
کرتے ہیں جبکہ ان کوٹ مختلف تہوں کی صورت میں پہنا جاتا ہے-
|
|
اس شہر میں تھوڑی سے بے احتیاطی آپ کو موت کے منہ میں لے جاسکتی ہے اور
یہاں کی سردی کی شدت کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ جسم
کے اعضاﺀ تک ماؤف ہوجاتے ہیں-
|
|
کم سے کم اس شہر میں حشرات الارض سے پیدا ہونے والے مسائل موجود نہیں ہیں-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|
(اس آرٹیکل کی تیاری میں ڈان نیوز کی ایک
رپورٹ سے مدد لی گئی ہے)- |