دنیا گھومنے کے خواہش مند افراد کے لیے سب سے بڑا مسئلہ
مقام کے انتخاب کا ہوتا ہے جہاں کی سیر ان کے لیے زندگی کا یادگار تجربہ
ثابت ہو- دنیا میں متعدد ایسے مقامات موجود ہیں جن کی خوبصورتی کو دیکھتے
ہی انسان قدرت کی کاریگری پر حیرت زدہ رہ جاتا ہے- ایک بین الاقوامی ویب
سائٹ نے دنیا کے چند عظیم الشان مقامات درجہ بندی کی ہے- یہاں ہم آپ کے
تفصیل کے ساتھ ان مقامات کے بارے میں بتائیں گے-
|
Playa de las Catedrales,
Spain
سب سے پہلے نمبر پر آنے والے اسپین کے علاقے Galicia میں واقع اس مقام کی
خوبصورتی دیکھ کر انسان کی سانسیں تھم جائیں- دلکش سمندر اور بلند و بالا
پہاڑیاں اس جگہ کے حسن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ
سمندری لہریں پیچھے کی جانب جانے کے بعد آپ نیچے اتر کر یہاں موجود سرنگوں
اور غاروں کی سیر بھی کرسکتے ہیں- |
|
Scottish Highlands, Scotland
فہرست میں دوسرا نمبر اسکاٹ لینڈ کے اسکاٹش ہائی لینڈ نامی اسے حسین و جمیل
مقام کو حاصل ہے- اس مقام پر سرسبز پہاڑیاں٬ جھیلیں اور قلعے موجود ہیں- اس
مقام کی یہ قدرتی خوبصورتی صدیوں سے اسی طرح قائم و دائم ہے-
|
|
Namib-Naukluft Park, Namibia
نمبیا میں واقع یہ دنیا کا سب سے قدیم ترین ریگستان ہے اور اسے نمبیا کے
نیشنل پارک کا درجہ حاصل ہے- دنیا کے عظیم الشان مقامات کی اس فہرست میں اس
مقام کو تیسرا نمبر حاصل ہے- یہاں 65 ملین سال پرانے ریتے انتہائی اونچے
ٹیلے موجود ہیں جن کی اونچائی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کے جتنی ہے-
|
|
Erta Ale, Ethiopia
ایتھوپیا میں واقع ابلتے لاوے کا منظر پیش کرنے والا یہ مقام اس فہرست میں
چوتھے نمبر پر ہے- اس مقام کو جہنم کے دروازے کے نام سے بھی جانا جاتا ہے-
یہ جگہ ایتھوپیا کے دور دراز علاقے میں واقع ہے لیکن پھر بھی یہاں آنے والے
سیاح اس جگہ اور اس منظر کو کبھی بھول نہیں سکتے-
|
|
Antelope Island, USA
یہ جزیرہ یوٹا کی عظیم نمکین پانی کی جھیل کے علاقے میں واقع یہ سب سے بڑا
جزیرہ ہے اور مغربی امریکہ سب سے خوبصورت علاقہ بھی ہے- اس جگہ کو عظیم
مقامات کی اس فہرست میں پانچواں نمبر حاصل ہے- یہ علاقہ جنگلی بھینسوں سے
بھرا پڑا ہے-
|
|
Okavango Delta, Botswana
عظیم الشان مقامات کی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آنے والے بوٹسوانا کے اس
علاقے کو حقیقی طور پر جنگل کہا جاسکتا ہے- کیونکہ یہ افریقہ ان چند آخری
علاقوں میں سے ایک ہے جہاں کثیر تعداد میں جنگلی حیات موجود ہے- اس علاقے
میں بھینسوں٬ دریائی گھوڑوں اور مگرمچھوں کی بہتات ہے-
|
|
Salar de Uyuni, Bolivia
بولیویا کے اس مقام پر آنے والے سیاح اس جگہ کو زمین کا سب سے خوبصورت مقام
قرار دیتے ہیں- یہ دنیا کی سب سے بڑی نمکین پانی کی جھیل ہے اور اسے فہرست
میں ساتواں نمبر حاصل ہے- اس مقام پر فلیمنگو کے جھنڈ پائے جاتے ہیں-
|
|
Yalta, Ukraine
فہرست میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے والے یوکرائن کے اس مقام کو دیکھ کر کسی
افسانوی فلم کے منظر کا سا گمان ہوتا ہے- یہ علاقہ قریب میں ساحل سمندر پر
موجود ریزورٹس اور مساج سینٹر کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہے-
|
|
Sol de Mañana, Bolivia
فہرست میں نواں نمبر بھی بولیویا کے ہی ایک مقام کو حاصل ہے- یہ مقام 15
ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے- اس جگہ پر گندھک کے چشمے اور bubbling mud
lakes بھی موجود ہیں٬ جن کا نظارہ کرنا بالکل منفرد تجربہ ثابت ہوتا ہے-
|
|
Namtso, China
چین میں یہ مقام سطح مرتفع میں واقع ہے اور فہرست میں دسویں نمبر پر ہے- اس
جھیل کے کنارے خانقاہیں اور مندر تعمیر ہیں- اس جھیل کے کنارے بیٹھ حقیقی
طور پر شاندار نظارے کیے جاسکتے ہیں- |
|