پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک

'عالمی بینک' کی ایک نئی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا کے سستے ممالک میں سرِ فہرست ہے۔

مختلف ملکوں کی معیشتوں کے جائزے پر مشتمل سروے کے مطابق پاکستان کے علاوہ مصر، برما، ایتھوپیا اور لاؤس دنیا کے سستے ترین ممالک ہیں جہاں اشیا کی قیمتیں باقی دنیا کے مقابلے میں کم ہیں۔
 

image


رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ناروے، سوئٹزرلینڈ، ڈینمارک اور آسٹریلیا دنیا کے مہنگے ترین ممالک ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت رکھنے والے ملک امریکہ کا شمار اوسط مہنگائی والے ملک کے طور پر ہوتا ہے جس کا فہرست میں 25 واں نمبر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قوت خرید کے اعتبار سے بلند درجہ رکھنے والے ممالک میں قطر، مکاؤ، کویت، برونائی اور لگسمبرگ شامل ہیں۔
 

image


سروے رپورٹ دنیا بھر کے ممالک کے لوگوں کی خرچ کرنے کی استطاعت، زر مبادلہ کی شرح اور اس کے اثرات سمیت معاوضے کی ادائیگی کے حساب سے مرتب کی گئی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Switzerland and Norway are the world's most expensive economies, followed by Bermuda, Australia and Denmark, according to a new ranking by the World Bank. The economies with the lowest prices are Pakistan, Egypt, Myanmar, Ethiopia and Laos, according to a review of economic data which seeks to compensate for exchange rate effects and measure spending power across countries.