سری لنکا کے ایک گاؤں میں غیر معمولی طور پر چھوٹی
مچھلیوں کی بارش ہوئی ہے۔ ضلع چلا میں واقع اس گاؤں کے رہائشیوں نے مچھلیوں
کی بارش پر حیرانگی اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ طوفانی ہواؤں نے قریبی دریا سے ان
مچھلیوں کو اٹھا کر اس گاؤں پر پھینک دیا۔
|
|
دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کی بارش کا واقعہ پیر کو پیش آیا اور ان
میں سے بعض کا سائز پانچ انچ تک تھا اور زندہ تھیں۔
گاؤں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے مکانات کی چھتوں پر بھاری چیزیں
گرنے کی آوازیں سنائی دی۔
ایک اندازے کے مطابق گاؤں میں گرنے والوں مچھلیوں کا مجموعی وزن 50 کلوگرام
کے قریب تھا۔
لوگوں نے مچھلیوں کو بالٹیوں میں اکٹھا کیا اور بعد میں ان کو پکا کر کھا
گئے۔
سری لنکا میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے سال 2012 میں
ملک کے جنوبی حصے میں جھینگا مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی۔
|
|
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کی بارش کا واقعہ عام طور پر اس وقت پیش
آتا ہے جب ہوا بگولے کی شکل میں قدرے کم گہرے پانی پر موجود ہو تو یہ پانی
میں دائرے یا بھنور بنا کر اس میں موجود تقریباً تمام چیزیں اپنی طرف کھینچ
لیتی ہے اور اس میں مچھلیوں کے علاوہ مینڈک بھی شامل ہوتے ہیں۔
بعض اوقات ایسے واقعات میں آبی حیات طوفان بادوباراں کے ساتھ زیادہ طویل
فاصلہ بھی طے کرتی ہے۔
|