جیسے جیسے نئی ٹیکنالوجی کی ایجادات میں تیزی آتی جارہی
ہے دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں
آرہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے مرتب کی گئی ٹیلی کمیونیکشن ایجنسی کی ایک رپورٹ
میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام پر دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد
تین بلین تک پہنچ جائے گی۔
|
|
عالمی سطح پر تیار کی گئی رپورٹ میں رواں سال 2014 کے اختتام تک انٹرنیٹ
صارفین کی تعداد تین ارب تک پہنچ جانے کا بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین میں سے تین چوتھائی کا تعلق
دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جبکہ دو تہائی ترقی پذیر ممالک سے ہیں۔
افریقہ میں رواں سال تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک تہائی جبکہ امریکہ میں
یہ تعداد دو تہائی تک ہوجائے گی۔
دنیا کے ممالک میں یورپ میں سب سے زیادہ 75 فیصد انٹرنیٹ صارفین ہیں جبکہ
ایشیا پیسفک میں بھی ایک بڑی تعداد انٹرنیٹ استعمال کرتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لینڈ لائن ٹیلیفون استعمال کرنے والے صارفین کی
تعداد میں گزشتہ چند سالوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کی وجہ موبائل فون
کے استعمال کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔
یورپ میں موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 64 فیصد
امریکہ میں 59 فیصد، عرب ممالک میں 25 فیصد ایشیائی ممالک میں 23 فیصد جبکہ
افریقہ میں 19 فیصد افراد موبائل انٹرنیَٹ استعمال کرتے ہیں۔
|
|
انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکشن یونین کے مطابق موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال
کرنے والوں کی تعداد میں بھی رواں سال کے اختتام تک کافی حد تک اضافہ
دیکھنے آئے گا۔
جیسے جیسے موبائل صارفین کی تعداد بڑھ رہی ہے ویسے ہی موبائل فون انٹرنیٹ
صارفین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
بشکریہ: (وائس آف امریکہ)
|