اگر آپ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں تو پھر یہ بھی جان
لیجیے کہ آ پ کو دنیا میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہے۔ دنیا کے
اکثریت ممالک آپ کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے قبل آپ سے کافی
سخت اور تکلیف دہ سوالات کریں گے۔
مختلف ممالک میں شہریت حاصل کرنے کے لئے خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہینلی
اینڈ پارٹنرز نے حال ہی میں ویزے کی پابندیوں کی بنیاد پر عالمی درجہ بندی
پر مبنی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس درجہ بندی میں وہ ممالک سب سے اوپر ہیں
جن کے شہری زیادہ سے زیادہ ممالک میں ویزے کے بغیر جا سکتے ہیں ۔
|
|
ویزہ پابندی انڈیکس کی رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کو سفر کے حوالے سے
بدترین قرار دیا گیا ہے-
دنیا کے صرف 32 ممالک ایسے ہیں جہاں پاکستانی شہری بغیر ویزے کے جا سکتے
ہیں ۔ اور یہ دنیا کے 218 ممالک میں سے صرف ایک انتہائی قلیل تعداد ہے جو
ہمیں آزادانہ سفر کی سہولت دیتی ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ اس عالمی درجہ بندی میں پاکستان 91 ویں پوزیشن پر ہے
جبکہ اس کے ساتھی ممالک میں صومالیہ ، عراق اور افغانستان شامل ہیں-
پاکستان پر ان سفری پابندیوں کی بنیادی وجہ ایک عرصے سے پاکستان میں ہونے
والی دہشت گردی ہے- \
|
|
سروے کے مطابق برطانیہ٬ فن لینڈ اور سوئیڈن پہلے نمبر ہیں اور ان ممالک کے
شہری دنیا کے 173 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں جبکہ امریکہ دوسرے
نمبر پر ہے اور اس کے شہریوں کو 172 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہونے کی
اجازت ہے-
اس فہرست میں انڈیا 72ویں نمبر پر ہے اور اس کے شہری 52 ممالک میں بغیر
ویزے کے داخل ہوسکتے ہیں جبکہ بنگلہ دیش 85ویں نمبر ہے جس کے شہریوں کو
دنیا کے 41 ممالک میں بغیر ویزے کے داخلے کی اجازت ہے-
رواں سال اپریل کے آغاز میں کویت نے بھی پاکستان سے ویزا فری کی یہ سہولت
واپس لے لی ہے- یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب کویت نے اپنی نئی ویزہ پالیسی جاری
کرتے ہوئے ویزہ جاری کرنے کے تمام اختیارات اپنے قونصل خانوں اور سفارت
خانوں کو منتقل کیے-
|
|
کویت نے اپنی ویزہ فری داخلے کی فہرست سے پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر پانچ
ممالک کے ناموں کو خارج کیا-
2011 میں کویت نے 6 ممالک کے شہریوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
تھا جن میں پاکستان٬ شام٬ ایران٬ یمن٬ عراق اور افغانستان کے شہری شامل تھے-
کویت نے مذکورہ ممالک پر 2011 میں ہی یہ پابندی نافذ کردی تھی جس کی بنیادی
وجہ ان ممالک میں امن و امان کی خراب صورتحال تھی- |