ٹیکنالوجی کی دنیا٬ امیر ترین شخصیات اور ان کے اثاثے

دولت مند ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں مگر اپنے سرمائے کو کسی مشکل میدان میں بڑھاتے جانا ضرور ایک کارنامہ ہے خاص طور پر جب وہ میدان ٹیکنالوجی کا ہو٬ کیونکہ آج کا دور ٹیکنالوجی کا دور کہلاتا ہے- ہر سال کی مانند اس سال بھی امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کی- جس میں مائیکروسافٹ کے شریک بانی بِل گیٹس ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیرترین شخص قرار پائے۔ لیکن ہم یہاں آپ کو صرف ٹیکنالوجی کی دنیا کی امیر ترین شخصیات اور ان کے اثاثوں کے بارے میں بتائیں گے-
 

Bill Gates
مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کسی تعارف کے محتاج نہیں- ٹیکنالوجی کی دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں بل گیٹس کی پہلی پوزیشن ہے- بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 76 بلین ڈالر ہے-

image


Larry Ellison
لیری ایلسن دنیا کی جانی مانی کمپنی اوریکل کے مالک ہیں- اور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں- لیری ایلسن کے اثاثوں کی مالیت 48 بلین ڈالر ہے-

image


Larry Page
گوگل کے نام سے کون واقف نہیں- لیری پیج گوگل کے شریک بانی ہیں اور امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں تیسری پوزیشن رکھتے ہیں- لیری کے اثاثوں کی مالیت 32.3 بلین ڈالر ہے-

image


Jeff Bezos
ٹیکنالوجی کی دنیا کی امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر مشہور ویب سائٹ ایمیزون کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس ہیں- جیف کے اثاثوں کی مالیت 32 بلین ڈالر ہے-

image


Sergey Brin
امیر ترین شخصیات کی اس فہرست میں ایک اور پوزیشن گوگل سے منسلک ہے- اس فہرست میں پانچویں نمبر پر گوگل کے شریک بانی Sergey Brin ہیں- Sergey کے اثاثوں کی مالیت 31.8 بلین ڈالر ہے-

image


Mark Zuckerberg
فیس بک ہر عمر کے افراد کے درمیان یکساں مقبول ہے- اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آنے والی شخصیت فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ کی ہے- اور ان کے اثاثوں کی مالیت 28.5 بلین ڈالر ہے-

image


Steve Ballmer
اسٹیو بالمر مائیکرو سوفٹ کے سابقہ چیف ایگزیکٹو ہیں اور اسی کمپنی سے ان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا ہے- فاربس کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 19.3 بلین ڈالر ہے اور اس فہرست میں یہ ساتویں پوزیشن پر ہیں-

image


Michael Dell
کمپیوٹر بنانے والی دنیا کی مشہور ترین کمپنی ڈیل کے مالک مائیکل ڈیل اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہیں- اور ان کے اثاثوں کی مالیت 17.5 بلین ڈالر ہے-

image


Paul Allen
پال ایلن بل گیٹس کے ساتھ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کے طور پر جانے جاتے ہیں اور یہ ایک سرمایہ کار بھی ہیں- فہرست میں نویں نمبر پر ہیں جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 15.9 ملین ڈالر ہے-

image

Azim Premji
عظیم پریم جی بھارتی بزنس ٹائیکون ہیں اور وائپرو لمیٹد کے چئیرمین ہے- وائپر بنیادی طور پر ایک آئی ٹی کمپنی ہے- فہرست میں دسویں پوزیشن اس کمپنی کے چئیرمین کو حاصل ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 15.3 بلین ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

According to Forbes’ latest rich-lists for 2014, it unveiled a list of the richest billionaires in the technology field. Check the slides after to check the list of their names, net worth and the source of income.