پچھتانا نہیں چاہتے ہیں تو چند عوامل سے بچیے

زندگی خوشی اور دکھ کے امتزاج کا نام ہے٬ جس میں ہنسی بھی ہے٬ غم بھی اور پچھتاوا بھی ان جذبوں میں سے ہے جس کا سامنا ہر شخص کو ہوتا ہے- جدید عہد میں عمر کی چوتھی دہائی میں لوگ مختلف پچھتاؤں کا شکار ہوجاتے ہیں- جن میں سے چند ایک دی نیوز ٹرائب نے اپنی ایک رپورٹ میں شائع کیے اور یہ آپ کے لیے پیشِ خدمت ہیں٬ ان سے بچنا مشکل نہیں مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ ہماری زندگی کا حصہ بن جاتے ہیں-

یہ نہیں کرنا چاہیے تھا یا ایسا کرنا چاہیے تھا
عمر کی چوتھی دہائی میں ہمیں سب سے زیادہ سماجی دباؤ کا سامنا ہوتا ہے تاہم اسے سر پر سوار نہ کریں٬ اس زمانے میں ہم اپنے گھر٬ بچوں٬ شادی یا کیریر کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں تو ان توقعات کے باوجود زندگی کو ہنسی خوشی گزارنا سیکھیں٬ ناکامی کو محسوس کیے بغیر زندگی کو عام معمول کی طرح گزاریں-
 

image


والدین کے ساتھ وقت گزارنا
متعدد افراد کو چوتھی دہائی میں ایک عام پچھتاوا اپنے والدین کے ساتھ زیادہ وقت نہ گزار پانے کا ہوتا ہے کیونکہ نوجوانی میں وہ دیگر مشاغل میں زیادہ وقت گزار کر نعمت سے محروم ہوچکے ہوتے ہیں-

کام کو پہلی ترجیح بنانا
اپنے کیریر کو ترجیح بنانے سے عمر کی چوتھی دہائی پچھتاوے میں ہی گزرتی ہے٬ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزاریں کیونکہ یہ لمحات کبھی دوبارہ واپس نہیں آئیں گے-

منفی چیزوں کے ساتھ وقت گزارنا
برے لوگ آپ کی زندگی سے کبھی غائب نہیں ہوتے بلکہ وہ آس پاس ہی ہوتے ہیں٬ تو ان کے ساتھ وقت ضائع مت کریں-

عمر کی چوتھی دہائی میں خود کو بوڑھا سمجھ لینا
30 سے 40 سال کی عمر کے درمیان آپ کی جانب سے یہ فقرہ کافی بار سنا جائے گا کہ اس کام کے لیے میں کافی بوڑھا ہوچکا ہوں- حالانکہ یہ بالکل غلط ہے٬ جو دنیا 20 سال کی عمر میں آپ کے لیے تھی وہ ابھی بھی موجود ہے٬ مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر زندگی کا لطف لیں٬ کیونکہ ہمارے اندر کا بچہ کبھی نہیں مرتا-
 

image

جسم کا خیال نہ رکھنا
اس عمر میں جنک فوڈ اور ورزش سے دوری کی عادات بہت بھاری ثابت ہوتی ہیں٬ اگرچہ ان عادات کو ترک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے مگر جسمانی صحت کے لیے ان سے گریز بہت ضروری ہے-

خطرہ مول لینے سے ڈرنا
ہوسکتا ہے کہ اس عمر میں آپ بہت زیادہ ہوجائیں٬ مگر ہمیشہ خود کو بچانے کے بجائے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے تھوڑا خطرہ مول لیں-

بچت نہ کرنا
یہ اس عمر میں بہت زیادہ پچھتاوے کا سبب بن سکتا ہے کاش میں نے پہلے سے بچت کی عادت اپنا لی ہوتی٬ اگر آپ اس عمر میں بچت اور سرمایہ کاری کے فوائد کو مدنظر رکھیں گے تو اپنی مرضی کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے سکیں گے-
 

image

سفر نہ کرنا
آج کے دور میں دنیا آپ کی مٹھی میں ہے تو مہماتی سفر کریں- اسے التوا میں نہ ڈالیں کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ سفر کرنا مشکل ہوتا چلا جائے گا-

دوسروں کی رائے کی بہت زیادہ پروا کرنا
یہ ہر عمر میں پچھتانے کا سبب بن سکتا ہے٬ تو اس بےکار عادت سے پیچھا چھڑا لیں اور اپنی توانائیاں دیگر افراد کی آرا سے متاثر سے ہونے پر خرچ نہ کریں-
YOU MAY ALSO LIKE:

What better way to learn than from those who have been there and done that? A Reddit thread recently had people chiming in on things they regret doing (or not doing) in their 30s. Whether you are about to embark on the exciting journey of your 30s or nearing the tail end, learn from those in the know.