کھانا ختم نہ کرنے پر جرمانہ

ایک فرانسیسی ریستواں نے کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ایک علاقے لوزون میں واقع ریستواں پٹریزیاٹا میں لوگوں کو اپنی پلیٹوں میں کھانے بچانے پر بل میں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
 

image


اپنی پلیٹوں میں کھانا باقی چھوڑنے والوں کو اضافی طور پر پانچ فرانک جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

اپریل میں ریستواں کے معاملات سنبھالنے والے جیووانی ٹافورونے بتایا کہ انہیں فوراً ہی احساس ہو گیا تھا کہ لنچ ٹائم بوفے میں بہت زیادہ کھانا ضائع کیا جاتا ہے۔

'میں اس اقدام کے ذریعے ایک سخت پیغام دینا چاہتا ہوں کیونکہ میں اتنا زیادہ کھانا ضائع ہوتا نہیں دیکھ سکتا'۔
 

image


یہ جرمانہ پیر سے نافذ العمل ہوگا اور صارفین کو اس حوالے سے پیشگی اطلاع دی جائے گی۔

ٹافورو کا کہنا ہے کہ پانچ فرانک کا جرمانہ علامتی نوعیت کا ہے اور ان کا بنیادی مقصد شعور اجاگر کرنا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

A French restaurant has come up with a unique way to reduce wastage of food - by charging a fine from customers who don't eat everything on their plates. Customers at the Patrizietta restaurant in Losone in the canton of Ticino face a fine if they don't lick their plates clean.