ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے ملک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں کمی کے بعد توانائی کا شعبہ کو اب 30 ہزار ٹن سے زائد فرنس آئل حاصل ہورہا ہے جس سے یہ شعبہ نئے ریکارڈ بنا رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اس صورتحال کے بعد نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) نے کل جمعرات کے روز ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا، کیونکہ ان دنوں ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں سے درجہِ حرارت میں کمی آئی ہے۔
 

image


ادارے کے سرکاری عہدیدار نے کہا "توانائی کی طلب اب پوری ہوچکی ہے، لہٰذا اب ملک میں کسی جگہ بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بجلی کی طلب گیارہ ہزار ایک سو میگاواٹ ہے جو ملک میں بجلی کی ضرورت کو پورا کرسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ چند روز میں موسم کی تبدیلی سے طلب 17 میگاوٹ سے کم ہوکر 12 ہزار میگاوٹ پر آگئی تھی۔

اس کے علاوہ انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پیز) کے یونٹس سے پانچ ہزار نو سو بیس میگاواٹ، پندرہ سو میگاواٹ تھرمل پاور اور ہائیڈو پاور پلانٹ سے 3 ہزار چھ سو اسی میگاواٹ نیشنل گریڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پانی و بجلی کے سیکریٹری شفیع اللہ چٹھہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے انڈس ریور سسٹم کے دورے سے بھی توانائی کے شعبے میں مدد ملی ہے اور ہائیڈرو پاور یونٹ میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا جس سے یہاں منگل کو بجلی کی پیداوار 2 ہزار 6 سو 68 سے بڑھ کر 3 ہزار چھ سو اسی ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر توانائی کے شعبے کو منگل کے روز 35 ہزار نو سو اسی ٹن فرنس آئل موصول ہوا۔

این ٹی ڈی سی میں ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں کے بعد یہ فرنس آئل کی سب سے زیادہ سپلائی ہے۔
 

image


رواں ہفتے پیر کے روز توانائی کے شعبے کو 29 ہزار 61 ٹن فرنس آئل فراہم کیا گیا تھا جس سے پاور شارٹ فال 769 میگاوٹ پر آگیا تھا اور اس کے نتیجے میں لوڈشیڈنگ کو کم از کم دو گھنٹے تک کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل اتوار کے روز اسے 32 ہزار ٹن فرنس آئل موصول ہوا تھا، جس وقت بجلی کا شارٹ فال ایک ہزار میگاوٹ کی سطح پر آگیا تھا۔

میڈیا پر آنے والی چند خبروں کے مطابق گزشتہ دو روز سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی٬ کیا آپ ان خبروں سے اتفاق کرتے ہیں؟ اپنی رائے کا اظہار کیجیے-

YOU MAY ALSO LIKE:

The power sector is setting new records as it has started receiving more than 30,000 tons of furnace oil a day following Prime Minister Nawaz Sharif’s directive last week for reducing the duration of loadshedding. As a consequence, the National Transmission and Dispatch Company (NTDC) announced on Tuesday that it had ended loadshedding across the country after the temperature declined because of widespread rains.