اداکارہ وینا ملک نے معروف سماجی کارکن اور ایدھی
فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستارایدھی کو ان کی سماجی خدمات کے پیش نظر اپنا
گردہ عطیہ کرنے کی پیش کش کر دی۔
عبدالستار ایدھی نے وینا کی پیشکش پر شکریہ ادا کیا لیکن گردہ لینے سے
معذرت کرلی-
|
|
وینا ملک نے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ ایدھی سینٹر جا کر عبدالستارایدھی
کی عیادت کی اور ان جلد صحت یابی کے لئے دعا کی، اس موقع پر وینا ملک کا
کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا اثاثہ ہیں اور ان سے ملنے کی بہت
خواہش تھی جو آج پوری ہوگئی۔
وینا ملک کے مطابق وہ عبدالستار ایدھی کی تعظیم اور محبت کا اظہار الفاظ
میں نہیں کرسکتیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کیلئے ان کی خدمات کا
دنیا اعتراف کرتی ہے۔
وینا ملک ایدھی سینٹر میں موجود بچوں سے بھی ملیں اور ان سے نعتیں بھی سنیں۔
ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد وینا ملک اب عبدالستار ایدھی کی طرح فلاحی کاموں
میں بھی حصہ لینا چاہتی ہیں۔
|
|
واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کی بیماری کے حوالے سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا
پر افواہیں گردش کررہی تھیں۔
تاہم عبدالستار ایدھی نے اپنی بیماری سے متعلق اطلاعات اور افواہوں کو بے
بنیاد قرار دے دیا ہے۔
|