سعودی شہری کا مسلمانوں کیلیے ایک ارب ریال کا عطیہ

حال ہی میں ایک سعودی شہری نے مسلمانوں کی بھلائی اور فلاح کے لیے ایک خطیر رقم عطیہ کر کے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے-

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شہری نے اپنی شناخت کو ظاہر کیے بغیر ایک ارب ریال کی خطیر رقم اسلامی ترقیاتی بینک کو عطیہ کی ہے-
 

image


اس رقم کے حوالے سے اسلامی ترقیاتی بینک کے چئیرمین ڈاکٹر احمد محمد کا کہنا ہے کہ صاحب استطاعت اور عمر رسیدہ سعودی شہری کی جانب سے یہ رقم مسلمانوں کی فلاح بہبود کے لیے عطیہ کی گئی ہے-

اس خطیر رقم کے ساتھ رکھی جانے والی شرائط کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کو مسلم اور غیر مسلم ممالک کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے مسلمانوں کے لیے 75 موبائل ڈسپنسریاں قائم کرنا ہوں گی-

اسلامی ترقیاتی بینک اس رقم سے پہلے 5 سال میں پاکستان، بھارت اور یمن میں 15، افغانستان اور بنگلادیش میں 10، تاجکستان اور قرغزستان میں 5، 5 موبائل اسپتال قائم کرے گا جب کہ 5 سال بعد دیگر پسماندہ ممالک کے دیہاتوں میں اسپتال قائم کیے جائیں گے۔

جہاں ایک جانب ڈاکٹر احمد محمد اس سعودی شہری کی جانب سے اس خطیر رقم کے عطیہ کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں تو دوسری جانب ان کا کہنا ہے کہ اس خطیر رقم سے لاکھوں مستحق مریض مستفید ہوسکیں گے-
 

image


ڈاکٹر احمد محمد نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی سعودی شہری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عطیات دیں تاکہ مسلم دنیا کے غریب شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

The unknown aged suadi citizen 1 billion Riyal donated to ismalic development bank for muslims help. The amount of money use in seven countries (Pakistan, India, Afghanistan, Yemen, Bangladesh, Tajikistan and Kyrgyzstan) in first 5 years.