مسجد

سورہ توبہ ٩ ---------آیہ # ١٠٧ تا ١١٠
اور وہ جنہوں نے مسجد بنائی نقصان پنہچانے کو اور کفر کے سبب اور مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کو اور اسکے انتظار میں جو پہلے سے الله اور اسکے رسول کا مخالف ہے اور وہ ضرور قسمیں کھائینگے ہم نے تو بھلائی چاہی اور الله گواہ ہے کہ وہ بیشک جھوٹے ہیں اس مسجد میں تم کبھی کھڑے نہ ہونا بیشک وہ مسجد کہ پہلے ہی دن سے جسکی بنیاد پرہیزگاری پر رکھی گئی ہے وہ اس قابل ہے کہ تم اس میں کھڑے ہو اسمیں وہ لوگ ہیں کہ خوب ستھرا ہونا چاہتے ہیں اور ستھرے الله کو پیارے ہیں تو جس نے اپنی بنیاد رکھی الله سے ڈر اور اسکی رضا پر وہ بھلا یا وہ جس نے اپنی نیو چنی ایک گراؤ گڑھے کے کنارے تو وہ اسے لے کر جہنم میں ڈھ پڑا اور الله ظالموں کو راہ نہیں دیتا وہ تعمیر جو چنی ہمیشہ انکے دلوں میں کھٹکتی رہے گی مگر یہ کہ ان کے دل ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں اور الله علم و حکمت والا ہے

سورہ التوبہ ٩ ---- آیہ # ١٧ تا ١٨
مشرکوں کو نہیں پونھچتا کہ الله کی مسجدیں آباد کریں خود اپنے کفر کی گواہی دے کر ان کا تو سب کیا دھرا اکارت ہے اور وہ ہمیشہ آگ میں رہیں گے - الله کی مسجدیں وہی آباد کرتے ہیں جو الله اور قیامت پر ایمان لاتے اور نماز قائم کرتے اور زکوات دیتے ہیں اور الله کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تو قریب ہے کہ یہ لوگ ہدایت والوں میں ہوں
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 128129 views nothing special .. View More