حالیہ بارش اور گندم کی فصل

گندم کی فصل اور کٹائی کا آغاز اپریل کے آخر سے شروع ھو جاتا ھے اور مئی کے وسط تک جاری رہتا ھے اور کسان نئی فصلوں کی کاشت کرتے نظر آتے ہیں مگر اس سال کاشتکار اپنی فصلوں کو سمیٹنے میں نا کام نظر آتے ھیں اس کی سب سے بڑی وجہ بے موسمی برسات ھے جس نے گندم کی فصل کو تباہ کر دیا ھے اور کسانوں کو بھی بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس برسات کی وجہ سے ملک میں آٹے کا بحران بھی شدت اختیار کر سکتا ہےحالیہ بارشوں کی بدولت گندم کی فصل بالکل تباہ ھو رہی یے اور کسانوں کو بروقت بار دانہ نہ ملنے کی وجہ سے بھی مسائل میں اضافہ ہو رھا ہے گندم کا سٹہ اگر کٹائی کے بعد سنبھالا نہ جائے تو اس سے بھی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے کامونکی سے لیکر منڈی بہاؤالدین تک سینکڑوںایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہے -

ملک کے حکمران ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے نظر آتے ہیں اوران کسانوں کی فریاد سننے والا کو نہیں دکھائی دیتا اگر بارشوں کا یہی سلسلہ جاری رہا تو ملک کو شدید بحران سے کوئی نہیں بچا سکتا اور پاکستان ایک ملک ہونے کے باوجود دوسرے ممالک سےگندم اور دوسری زرعی اجناس درآمد کرے گا۔ اس لئے ان بارشوں کے قہر کو کم کرنے کی دعا کرتے رینا چاہیے-

Sana Gondal
About the Author: Sana Gondal Read More Articles by Sana Gondal: 3 Articles with 2771 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.