چین میں واقع ایک گاؤں کے رہائشیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ
ان کے گاؤں میں تین یو ایف اوز یعنی ’فضا میں اڑنے والی طشتریاں‘ آسمان
سے زمین پر آ گری ہیں۔
مینچانگ نامی گاؤں میں جمعے کے روز تین گول دھاتی ٹکڑے زمین سے ٹکرائے٬ ان
ٹکڑوں کے بارے میں مقامی دیہاتیوں کا کہنا تھا کہ یہ ٹکڑے فضاں میں اڑنے
والی اڑن طشتریاں ہیں۔
|
|
ان تین ٹکڑوں میں سے ایک ٹکڑا سبزیوں کے کھیت میں جا گرا٬ جس کے بارے میں
کھیت کے مالک کا کہنا تھا کہ “میں نے آسمان پر بڑا سا آگ کا گولا دیکھا
جو کہ زمین کی طرف آ رہا تھا اور وہ اسے شہاب ثاقب سمجھا“۔
“ میں وہ ڈر کر اپنے گھر میں چھپ گیا اور اس 'آگ کے گولے' کے زمین پر
پہنجنے کا انتظار کرنے لگا“۔
زمین سے ٹکرانے جانے والے ایک ٹکڑے کا وزن چالیس کلو گرام ہے جبکہ اس کی
چوڑائی ڈھائی فٹ ہے۔
پراسرار ٹکڑوں کے زمین سے ٹکرانے کے ساتھ ہی طرح طرح کی خبریں سامنے آنا
شروع ہو گئیں۔
|
|
چینی سائنسدان ان ٹکڑوں پر تحقیق کررہے ہیں اور اب تک جو رپورٹس سامنے آئی
ہیں ان کے مطابق ان ٹکڑوں کو روسی راکٹ کے ٹکڑوں کے طور پر شناخت کرلیا گیا
ہے جو کہ چین میں آ گرے ہیں-
|