سام سنگ کمپنی اس وقت ایک ایسی حیرت انگیز اسمارٹ واچ پر
کام کر رہی ہے جس کے بعد لوگ اسمارٹ فون کو بھول جائیں گے-
جی ہاں سام سنگ سال 2014 کے اختتام تک ایک ایسی اسمارٹ واچ متعارف کروانے
کا ارادہ رکھتا ہے جس میں دیگر فیچرز کے علاوہ فون کرنے کی سہولت بھی موجود
ہوگی-
|
|
مارکیٹ میں موجود اسمارٹ واچز سے وائس کال کرنے کے لیے بلیو ٹوتھ ہیڈ سیٹ
اور فون سے منسلک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے-
نئی اسمارٹ واچ میں وائس کال کی سہولت مہیا کرنے کے لیے سم کارڈ لگانے کی
جگہ درکار ہوگی جو کہ انتہائی مشکل کام لگتا ہے-
|
|
سام سنگ کی جانب سے گزشتہ برس متعارف کروائی جانے والی اسمارٹ واچز گوگل کے
اینڈروئیڈ سسٹم پر کام کرتی تھیں جبکہ یہ نئی اسمارٹ واچ میں سام سنگ کے
اپنے ٹیزن سافٹ وئیر پر ہی کام کرے گی-
|