خوفناک مقامات جہاں اب کوئی نہیں رہتا - حصہ دوئم

لوگوں کی اکثریت ایسے محلوں٬ یادگاروں اور خوبصورت مقامات کی سیر کو جانا چاہتی ہے جن سے ماضی کی کئی کہانیاں وابستہ ہوں- لیکن دنیا میں ایسے بھی بہت سے مقامات ہیں جو کبھی آباد ہوا کرتے تھے لیکن آج مکمل طور پر ویران ہیں اور ان مقامات کی ویرانی ہی انہیں خوفناک بناتی ہے- چند ایسے ہی مقامات کے بارے میں گزشتہ دنوں ہم نے آپ کو اپنے آرٹیکل میں بتایا تھا٬ آج کا آرٹیکل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے-
 

image
یہ جیل پنسلوانیا کے علاقے Philadelphia میں 1829 میں کھولی گئی اور اسے 1971 میں بند کردیا گیا- یہاں Willie Sutton (بینک ڈکیتی کرنے والا) اور Al Capone (امریکی گینگسٹر ) جیسے قیدی رکھے جاتے تھے-
 
image
El Hotel del Salto نامی یہ ہوٹل 1928 میں کولمبیا میں تعمیر کیا گیا- یہ ہوٹل ان سیاحوں کے لیے بنایا کیا جو قریب میں موجود Tequendama آبشار کو دیکھنے آتے تھے- بدقسمتی سے یہ آبشار آلودہ ہوگیا اور سیاحوں کی آمد بھی رک گئی- جس کے بعد ہوٹل بند کردیا گیا اور اب یہ ویران پڑا ہے-
 
image
یہ ایک ترک شدہ پاور پلانٹ ہے جو کہ بیلجیم میں تعمیر کیا گیا تھا-
 
image
اس تباہ حال بحری جہاز ایس ایس امریکہ نے 54 سال تک اپنی خدمات سرانجام دیں اور 1994 میں اس کا استعمال ترک کر دیا گیا- اس وقت یہ بحری جہاز کینری آئی لینڈ کے Fuerteventura نامی ساحل پر کھڑا ہے-
 
image
پانی پر تعمیر کیے گئے یہ قلعے برطانیہ کے ساحل پر واقع ہیں- یہ قلعے جنگ عظیم دوئم کے دوران دریائے ٹیمز کی حفاظت کے لیے بنائے گئے تھے-
 
image
یہ مشی گن سینٹرل اسٹیشن ہے جو کہ مشی گن کے علاقے ڈیٹرائٹ میں واقع ہے- یہ مشی گن کا واحد مسافر ریلوں کے ساز وسامان کا مال خانہ تھا جسے 1988 میں بند کر دیا گیا-
 
image
Dadipark نامی یہ بچوں کا پارک بیلجیم کے علاقے Dadizel میں 1950 میں بنایا گیا تھا اور 2002 میں اسے بند کر دیا گیا- جس کے بعد سے یہ مکمل ویران ہے-
 
image
ونڈرلینڈ تفریحی پارک کی تعمیر کا آغاز چین کے شہر بیجنگ میں کیا گیا اور یہ ایشیا کا سب سے بڑا تفریحی پارک تھا لیکن مالی بحران کی وجہ سے یہ کبھی مکمل نہ ہوسکا-
 
image
یہ ریلوے ٹریک میسوری کے علاقے Lebanon میں واقع ہے لیکن یہاں سے اب کوئی ٹرین نہیں گزرتی-
 
image
یہ سٹی ہال اسٹیشن نیویارک میں 1904 میں تعمیر کیا گیا اور 1945 میں بند بھی کردیا گیا- اسے روزانہ صرف 600 افراد استعمال کرتے تھے-
 
Click Here For Part - I
YOU MAY ALSO LIKE:

People like to visit palaces, monuments, historical walls and popular statues because they tell the stories of past time. At same time they unknown about many ghostly abandoned places in the world. In fact such ruined places can also reveal many informations about people once lived there, purpose behind construction of that place, lifestyle of people at that..etc.