سورہ الکہف - ١٨ -------- آیہ #
٣٢ تا ٤٤
اور ان کے سامنے دو مردوں کہ حال بیان کرو کہ ان میں ایک کو ہم نے انگوروں
کے دو باغ دئیے اور ان کو کھجوروں سے ڈھانپ لیا اور انکے بیچ بیچ میں کھیتی
رکھی - دونوں باغ اپنے پهل لائے اور اس میں کچھ کمی نہ دی اور دونوں کے بیچ
میں ہم نے نہر بہائی - اور وہ پهل رکھتا تھا تو اپنے ساتھی سے بولا اور وہ
اس سے رد و بدل کرتا تھا میں تجھ سے مال میں زیادہ ہوں - اور آدمیوں کا
زیادہ زور رکھتا ہوں اپنے باغ میں گیا اور اپنی جان پر ظلم کرتا ہوا بولا
مجھے گمان نہیں کہ یہ کبھی فنا ہو - اور میں گمان نہیں کرتا کہ قیامت قائم
ہو اور اگر میں اپنے رب کی طرف پھر گیا بھی تو ضرور اس باغ سے بہتر پلٹنے
کی جگہ پاؤنگا - اسکے ساتھی نے اسے الٹ پھیر کرتے ہوئے جواب دیا کیا تو اس
کے ساتھ کفر کرتا ہے جس نے تجھے مٹی سے بنایا پھر نطفے سے تجھنے ٹھیک مرد
کیا - لیکن میں تو یہی کہتا ہوں کہ وہ الله ہی میرا رب ہے اور میں کسی کو
اپنے رب کا شریک نہیں کرتا ہوں - اور کیوں نہ ہوا کہ جب تو اپنے باغ میں
گیا تو کہا ہوتا جو چاہے الله ہمیں کچھ زور نہیں مگر الله کی مدد کا اگر تو
مجھے اپنے سے مال اور اولاد میں کم دیکھتا تھا - تو قریب ہے کہ میرا رب
مجھے تیرے باغ سے اچھا دے اور تیرے باغ پر آسمان سے بجلیاں اتارے تو وہ پٹ
پر میدان ہو کر رہ جائے - یا اس کا پانی زمین میں دھنسا دے پھر تو اسے ہر
گز تلاش نہ کر سکے - اور اسکے پهل گھیر لیے گئے تو اپنے ہاتھ ملتا رہ گیا
اس لاگت پر جو اس باغ میں خرچ کی تھی اور وہ اپنی ٹیتوں پر گرا ہوا تھا اور
کہہ رہا ہے اے کاش میں نے اپنے رب کا کسی کو شریک نہ کیا ہوتا اور اس کے
پاس کوئی جماعت نہ تھی کہ الله کے سامنے اسکی مدد کرتی نہ وہ بدلہ لینے کے
قابل تھا - یھاں کھلتا ہے کہ اختیار سچے الله کا ہے اس کا ثواب سب سے بہتر
اور اسے ماننے کا انجام سب سے بھلا |