سورہ المائدہ - ٥ ------- آیہ #
٥١-٥٢
اے ایمان والو یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست
ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہی میں سے ہے بیشک
الله بے انصافوں کو راہ نہیں دیتا - اب تم انھیں دیکھو گے جن کے دلوں میں
آزار ہے کہ یہود و نصاریٰ کی طرف دوڑتے ہیں کہتے ہیں ہم ڈرتے ہیں کہ ہم پر
کوئی گردش آجاتے تو نزدیک ہے کہ الله فتح لائے یا اپنی طرف سے کوئی حکم پھر
اس پر جو اپنے دلوں میں چھپایا تھا پچھتاتے رہ جائیں
سورہ المائدہ -------- آیہ # - ٨٢
اور ضرور تم مسلانوں کا سب سے بڑھ کر دشمن یہودیوں اور مشرکوں کو پاؤ گے
اور ضرور تم مسلمانوں کی دوستی میں سب سے زیادہ قریب ان کو پاؤ گے جو کہتے
تھے ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لئیے کہ ان میں عالم اور درویش ہیں اور یہ غرور
نہیں کرتے
سورہ العمران ٣ ----- آیہ # ١٨٦ تا ١٨٩
بیشک ضرور تمہاری آزمائش ہوگی تمھارے مال اور تمہاری جانوں میں اور بیشک تم
اگلے کتاب والوں اور مشرکوں سے بہت کچھ برا سنو گے اور اگر تم صبر کرو اور
بچتے رہو تو یہ بڑی ہمت کا کام ہے - اور یاد کرو جب الله نے عہد لیا ان سے
جنھیں کتاب عطا ہوئی کہ ضرور اسے لوگوں سے بیان کر دینا اور نہ چھپانا تو
انھوں نے اسے اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دیا اور اس کے بدلے ذلیل دام حاصل
کئیے تو کتنی بری خریداری ہے - ہر گز نہ سمجھنا انھیں جو خوش ہوتے ہیں اپنے
کئیے پر اور چاہتے ہیں کہ بے کئیے ان کی تعریف ہو ایسوں کو ہر گز عذاب سے
دور نہ جاننا اور انکے لیے دردناک عذاب ہے - اور الله ہی کے لیے ہے آسمانوں
اور زمین کی بادشاہی اور الله ہر چیز پر قادر ہے |