کیا آپ جانتے ہیں کہ بہت سی مزیدار غذائیں ایسی بھی ہیں
جو آپ کو ایک صحت مند اور خوبصورت جلد مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں- جب
آپ صحت مند جلد رکھتے ہیں تو اس وقت آپ انتہائی جوان اور خوبصورت دکھائی
دیتے ہیں یہاں تک کہ آپ کی عمر بھی اس وقت کوئی معنی نہیں رکھتی- ہم آپ کو
چند ایسی ہی مزیدار غذاؤں کے بارے میں بتائیں جنہیں آپ اپنی روزمرہ کی غذا
میں شامل کر کے صحت مند جلد حاصل کرسکتے ہیں-
|
Tomatoes
ماہرین نے ٹماٹروں کو بھی جلد کے لیے بہترین قرار دیا ہے- ٹماٹر اینٹی
اوکسیڈنٹس حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں- ٹماٹر جلد کو صحت مند بنانے کے
ساتھ ساتھ اس رنگت کی بھی حفاظت کرتے ہیں- ٹماٹروں کو سلاد یا پھر سینڈوچ
میں ضرور استعمال کریں- |
|
Yogurt
اکثر لوگ دہی بڑے شوق سے کھاتے ہیں٬ لیکن کیا آپ جانتے ہیں دہی ہماری جلد
کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے- اس میں موجود پروٹین جلد کو صحت مند بناتے
ہیں اور ساتھ ہی جھریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں- آپ اگر دہی کو سادہ کھانے
کے بجائے کچھ تازہ پھلوں کے ساتھ کھائیں گے تو یہ آپ کو مزیدار معلوم ہوگا-
|
|
Sweet potatoes
شکرقندی جلد کے لیے انتہائی مفید ہے-اس میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کو
چمکدار اور صحت مند بناتے ہیں- وٹامن سی جلد کو کومل اور ہموار رکھتا ہے
اور collagen کی پیداوار میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے- وٹامن اے میں جلد
کے کینسر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے- انہی وجوہات کی وجہ سے
آپ کو شکر قندی ضرور کھانی چاہیے-
|
|
Purple and blue fruits
ماہرین جامنی اور نیلے رنگ کے پھلوں کو جلد کے لیے بہترین قرار دیتے ہیں-
بلیو بیریز٬ بلیک بیریز اور آلو بخارا میں اینٹی اوکسیڈنٹ کی بھرپور مقدار
پائی جاتی ہے- اور اسی وجہ سے جلد مختلف نقصانات سے محفوظ رہتی ہے- جلد کو
برے اثرات کی حامل غذاؤں اور کیمیائی ماحول سے بھی نقصان پہنچتا ہے- جامنی
اور نیلے رنگ کے پھل آپ کو ایک لمبے عرصے تک جوان اور جاذبِ نظر دکھائی
دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں-
|
|
Flax seeds
السی کے بیج اومیگا تھری سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ
جلد پر ظاہر ہونے والے اثرات کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں- السی کی
بیجوں کا روزانہ استعمال جلد کو لالی اور جلن سے بچانے کے ساتھ ساتھ تازہ
اور نرم رکھتا ہے- آپ اسے دلیے میں مکس کر کے بھی کھا سکتے ہیں-
|
|
Chocolate
چاکلیٹ جلد کے لیے ایک بہترین غذا ہے اور یہ کیل مہاسوں سے محفوظ رکھتی ہے-
یہ جلد کی چمک کو بڑھانے میں مدد دیتی ہے لیکن یہ بھی ضرور یاد رکھیں کہ اس
میں کچھ کیلیوریز بھی موجود ہوتی ہیں- اس لیے چاکلیٹ کا استعمال اعتدال کے
ساتھ کریں-
|
|
Salmon
سالمن مچھلی ڈپریشن٬ بےچینی اور دباؤ سے بچنے کے لیے ایک بہترین غذا ہے-
سالمن میں پایا جانے والا وٹامن ڈی اس مقدار سے کئی زیادہ ہوتا ہے جتنی آپ
کے جسم کو روز ضرورت ہوتی ہے- اور وٹامن ڈی ہی آپ کے دل٬ ہڈیوں اور دماغ کو
صحت مند رکھتا ہے- وٹامن ڈی کولون کینسر٬ دباؤ٬ دل کی بیماریوں اور ہڈیوں
کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے- اس مچھلی میں اومیگا تھری ایسڈ بھی
پائے جاتے ہیں جو سوزش٬ جھریوں اور مہاسوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
|
|
Spinach
پالک ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور سبزی ہے اور اسے یقینی طور پر
روزانہ کی خوراک میں شامل کیا جانا چاہیے- پالک میں آئرن٬ فولیٹ٬ میگنیشیم٬
وٹامن اے٬ فائبر اور وٹامن سی پائے جاتے ہیں- خاص طور پر اس میں پائے جانے
والے وٹامن سی٬ ای اور اے جلد کی خوبصورتی کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں- پالک
آپ کو جلد کی ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے-
|
|
Sunflower seeds
سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن ای کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو جلد کو
سورج کی شعاعوں سے پنچنے والے نقصانات سے محفوظ رکھتی ہے- اور یہ ایک
بہترین غذا ہے- آپ اسے دلیے اور سلاد کے ساتھ بھی استعمال کر سکتے ہیں-
البتہ سلاد پر زیادہ نمک نہ چھڑکیں کیونکہ نمک آپ کی جلد کے لیے اچھا نہیں
ہے-
|
|
Red bell peppers
سرخ مرچ ایک ذائقہ دار سبزی ہے اور آپ سے کچا اور پکا ہوا دونوں صورتوں میں
کھا سکتے ہیں- مرچ کی اس قسم میں پایا جانے والا وٹامن سی آپ کی روزمرہ کی
مطلوبہ مقدار سے 100 فیصد زیادہ ہوتا ہے- اس مرچ میں غذائی ریشے اور وٹامن
بی 6 کی اہم مقدار پائی جاتی ہے- اس کے علاوہ اس سرخ مرچ میں کیروٹین بھی
پایا جاتا ہے جو کہ آپ کی جلد کو جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے اور جلد خون کی
گردش کو بڑھاتا ہے- کیروٹین ہی کی وجہ سے آپ کیل مہاسوں سے محفوظ بھی رہ
سکتے ہیں |
|