بیٹے کی شرارت بن گئی باپ کیلیے مصیبت

کبھی کبھی بچوں کی شرارت بڑوں کسی ایسی مصیبت میں مبتلا کردیتی ہے جس سے وہ چاہ کر بھی چھٹکارا نہیں حاصل کر سکتے- ایسا کچھ ایک چینی سیاح کے ساتھ ہوا جو اپنے چار سالہ بیٹے کی شرارت کے باعث جنوبی کوریا میں پھنس گیا-
 

image


تفصیلات کے مطابق 'مسٹر زینگ' اپنے بیٹے کے ہمراہ جنوبی کوریا کے دورے پر تھے اور اس دوران ان کے بیٹے نے ان کے پاسپورٹ پر ڈرائنگ بنا کر مکمل طور پر اپنے فن کا مظاہرہ دکھایا جس کے باعث کسٹم حکام نے انہیں وطن واپسی سے روک دیا۔

جونیئر زینگ نے اپنے والد کے پاسپورٹ پر جانوروں کی تصاویر سے لیکر بادلوں اور پودوں تک کی تصاویر بنا ڈالیں۔ بات یہیں نہیں ختم ہوتی جونیر زینگ نے اپنے والد کی مونچھیں اور اور داڑھی بناکر انہیں مزید پرکشش بنانے کی بھی کوشش کی۔

مسٹر زینگ کو اپنے بیٹے کے اس کارنامے کا علم اس وقت ہوا جب سب کچھ اختتام پذیر ہوچکا تھا جبکہ دوسری جانب جنوبی کوریائی حکام کو جونئیر زینگ کی یہ ڈرائنگ کچھ خاص پسند نہیں آئی۔
 

image

مسٹر زینگ نے اپنی اس صورت حال چینی حکام کو مطلع کیا اور ان سے مدد کی درخواست کی۔

چینی حکام نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں سفارت خانے جانے کیا ہدایت کی تاہم تاحال یہ بات غیر واضح ہے کہ مسٹر زینگ اپنے وطن واپس پہنچ سکے یا نہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A Chinese tourist from Shenyang city, in Liaoning Province, known only as ‘Mr. Zhang’, is currently stranded in Korea for a very bizarre reason – his four -year-old son doodled on his passport! The two were on a short father-son bonding trip to Korea, organized by a local hospital, but had to extend their stay after custom officials denied the dad passage due to his doodled passport photo.