خبردار! انٹرنیٹ کے کچھ نقصانات بھی ہیں

آج کے دور میں چھوٹے کمپیوٹر آلات بھی وہ سارے کام کر سکتے ہیں جو پہلے صرف کوئی بڑا کمپیوٹر ہی کرتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اب لوگوں کی اکثریت اسمارٹ فونز، ٹیبلٹ کمپیوٹرز اور نوٹ بکس پر بھی انٹرنیٹ استعمال کر رہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انٹرنیٹ انتہائی فائدے مند ہے لیکن اس کے ضرورت سے زیادہ استعمال کرنے کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ اسے استعمال کرتے ہوئے بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ جہاں جدید ٹیکنالوجی نے انسانی معاشرتی زندگی پر بے حد زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں،وہاں کچھ منفی باتیں بھی ہیں۔ہمیں جدید سائنسی پیشرفت کے مثبت اور مفید ثمرات سے استفادہ کرنا چاہیے لیکن ساتھ ساتھ اس کے مضر اثرات سے بھی آگاہ رہناچاہیے تاکہ بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس سے اپنے معاشرتی اور خاندانی نظام کو بچایا جاسکے۔ا ٓئیے چند نقصانات کا جائزہ لیتے ہیں۔
 

معاشرے سے کٹ کے رہ جانا
انٹرنیٹ کی وجہ سے کوئی بھی عادی شخص معاشرے سے اجتماعی طور پر کٹ جاتا ہے۔ دوسروں افراد سے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے انسان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں رہتی اور ایسی حالت میں وہ ہمیشہ خوش بختی سے محروم رہتا ہے۔عام طور پر انٹرنیٹ کے عادی افراد اپنے وقت کا 40 سے 80 فیصد حصہ ممکنہ طور پر انٹرنیٹ کے استعمال میں صرف کردیتے ہیں اور بعض اوقات اس کا دورانیہ لگاتار 20 گھنٹوں تک چلا جاتا ہے۔ ایسا کرنے سے روز مرہ کے معمولات میں قاعدگی نہیں رہتی ہے جس کا نتیجہ نیند میں کمی، ذہنی اور جسمانی تھکاوٹ میں اضافے اور تعلیمی استعداد میں کمی کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔ جسمانی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے بدن قوت مدافعت میں کمی واقع ہوجاتی ہے جس سے مطلوبہ شخص بہت جلد مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے۔

image


شخصیت کا بگاڑ
انٹرنیٹ ثقافتی اور معاشرتی منظر ہے جو فرد کو مختلف حالتوں اور طریقوں کی زندگی میں الجھا کر رکھ دیتا ہے۔ اس نتیجے میں متعلقہ فرد کی شخصیت چند کرداروں کو ظاہر کرنے والی بن جاتی ہے جو بالاخر اس کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ خاص طور پر سن بلوغت کے وقت نوجوانوں میں مختلف چیزوں کے بارے میں تجسس پایا جاتا ہے اور اسی تجسس میں وہ اپنی پہچان اور حقیقی شخصیت کھو بیٹھتے ہیں اور اپنی شخصیت کی خصوصیات مثلاً عمر، تعلیم، محل سکونت اور جنسیت انٹرنیٹ کے ذریعے جاتی رہتی ہے۔ اس کا ایک اور نقصان حب الوطنی میں کمی کی صورت میں آتا ہے۔ ایسے افراد دوسروں کی ثقافتوں سے متاثر ہو کر اپنی روایات کو بھلا بیٹھتے ہیں اور اپنے وطن سے غداری تک کے مرتکب ہوجاتے ہیں۔

image


اعتماد کی کمی
انٹرنیٹ کا مسلسل استعمال کرنے کی وجہ سے فرد معاشرے سے جدا اور گمنام رہتا ہے۔ ایسے افراد خود اعتمادی کے فقدان کا شکار ہوجاتے ہیں اور ان میں عجیب وغریب غیر متوقع قسم کا برتاؤ دیکھنے کو ملتاہے۔ ایسے افراد بہت جلد کسی کے ساتھ انٹرنیٹ دوست بن جاتے ہیں اور بہت جلد اس سے جدا بھی ہوجاتے ہیں، پھر یہی کیفیت ان کی حقیقی زندگی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ انٹرنیٹ کا غیر مناسب استعمال کرنے والے جعل سازی جیسے جرائم کے مرتکب ہوتے ہیں۔

image


ذاتی معلومات کی چوری
آپ آن لائن بینکاری، سوشل نیٹ ورکنگ یا دیگر خدمات کے لئے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں، اس طرح کی ویب سائٹس کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات کے لئے ایک چوری کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے، ایڈریس کریڈٹ کارڈ نمبر وغیرہ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لیے کسی کو بھی اپنی ذاتی معلومات دیکھ بھال کر فراہم کریں-

image


جرائم کی دلدل میں پھنسنا
نو عمر لڑکے لڑکیوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں بے حد محتاط رہنا چاہیے۔اس عمر میں کم علمی اور سادگی کے باعث جرائم پیشہ افراد بڑی چالاکی کے ساتھ چیٹ روم میں دوست بن جاتے ہیں۔اس دوستی میں ناسمجھ لوگ اپنے راز ، ذاتی ویڈیوز یا پھر تصاویر بڑے اعتماد کے ساتھ ان افراد کے حوالے کر دیتے ہیں جو بعد میں ان ناسمجھ نوجوانوں کے لیے بدنامی کا باعث بن جاتے ہیں۔

image

نوٹ: ( اس آرٹیکل کی تیاری میں دنیا میگزین میں شائع ہونے والے مضمون “ انٹرنیٹ زیادہ کا استعمال خطرناک ہے “ سے مدد لی گئی ہے)-
YOU MAY ALSO LIKE:

Although there are many advantages, researchers argue some disadvantages of an internet based society. Most of these drawbacks are a result of decreased face-to-face communication and the ability to escape identity.