سمندر میں گاڈزیلا نما پراسرار مخلوق کا انکشاف

حال ہی میں آسٹریلین سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ گہرے سمندر میں موجود ایک 2.7 میٹر لمبی وائٹ شارک جیسی خوفناک اور خطرناک مچھلی کو ایک دیوقامت پراسرار سمندری مخلوق نے ہڑپ کرلیا ہے-

سائنسدان اس پراسرار مخلوق کو گاڈزیلا سے تشبیہ دے رہے ہیں٬ اگرچہ اس بات پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہے کہ واقعی ایسا کو جانور سمندر کی گہرائی موجود ہے؟ لیکن سائنسدان ضرور اس حوالے سے سوچ رہے ہیں-
 

image


سائنسدانوں کو کبھی بھی اس بات کی امید نہیں تھی کہ وائٹ شارک جیسی خونخوار شکاری مچھلی بھی کسی کا شکار بن سکتی ہے-

لیکن اس وفت سائنسدان بھی حیرت میں مبتلا ہوگئے جب ایک شارک پر تحقیق کے دوران ٹریکنگ ڈیوائس لگائی گئی اور وہ 2 مہینے بعد انہیں ایک قریبی ساحل سے ملی-

ڈیوائس میں موجود ڈیٹا کی جانچ پڑتال کرنے پر انکشاف ہوا کہ شارک اچانک ہی سمندر میں 1900 فٹ گہرائی جا پہنچی جبکہ ڈیوائس کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگیا وہ بھی بالکل ایسا ہی جیسا کہ نظام ہضم میں ہوتا ہے-

ساحل پر آنے سے قبل ڈیوائس اپنے اسی درجہ حرارت کے ساتھ کئی دن تک سمندر کی گہرائی میں رہی-
 

image

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 9 فٹ لمبی شارک کو نگلنے کی ہمت صرف 16 فٹ لمبی اور 2 ٹن وزنی ہی کوئی مخلوق کرسکتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

A nine-foot-long great white shark was eaten by a huge mystery sea monster, according to scientists in Australia. As the saying goes, there's always a bigger fish - but scientists never expected an apex predator like a great white to have any serious enemies.