فن کاروں کی ڈھکی چھپی باتیں

اداکاروں کے انگنت پرستار اپنے پسند یدہ فنکاروں کی زندگی کے بار ے میں ہر بات جاننا چاہتے ہیں اور ہر وقت منظر عام پر رہنے کی وجہ سے ان اسٹارز کی زندگی بھی کھلی کتاب کی طرح ہوتی ہے۔ لیکن، بہت سے اداکاروں اور فنکاروں کی زندگی کے کچھ راز ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں-

فن کی دنیا دیوانی ہوتی ہے، فنکاروں کے چاہنے والے بھی اپنے محبوب فن کاروں سے والہانہ محبت رکھنے ہیں، اداکاروں کے انگنت پرستار اپنے پسند یدہ فنکاروں کی زندگی کے بار ے میں ہر بات جاننا چاہتے ہیں اور ہر وقت منظر عام پر رہنے کی وجہ سے ان اسٹارز کی زندگی بھی کھلی کتاب کی طرح ہوتی ہے۔ لیکن، بہت سے اداکاروں اور فنکاروں کی زندگی کے کچھ راز ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ایشوریا رائے بچن کروڑوں دلوں پر حکمرانی کرتی ہیں۔ اپنی خوبصورتی کے بل پر کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی ملکہ حسن ایشوریہ رائے بچن کے بارے میں ان پر مرنے والے پرستار بھی شاید یہ نہیں جانتے کہ ایشوریہ رائے کو ایک دو نہیں بلکہ چھ زبانیں آتی ہیں۔ تولو، تیلگو اور مراٹھی کے علاوہ فلم ’رین کوٹ‘ کے لئے ایش نے بنگالی بھی خصوصی طور پر سیکھی۔ لیکن جناب دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے سے پہلے ایشوریہ ایک ٹی وی سیریل کی ڈبنگ جاب کے لئے بھی رجیکٹ کر دی گئی تھیں۔ کرینہ کپور کا نام کس طرح رکھا گیا یہ بھی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ کرینہ کے دنیا میں آنے سے پہلے ان کی والدہ جو کتاب پڑھ رہی تھیں اس کا نام تھا ’اینا کرینینا‘۔ تو بس جب کرینہ اس دنیا میں آئیں تو ان کی والدہ نے ان کا نام کرینہ ہی رکھ دیا۔بالی وڈ کے 500کروڑ کلب میں داخل ہونے والی واحد میگا ہیروئن دپیکا پڈکون ’’ریس 2‘‘، کوک ٹیل‘‘ اور’’ چنائی ایکسپریس‘‘ سے لے کر’’ گولیوں کی راس لیلا۔ رام لیلا ‘‘تک بیک ٹو بیک ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ دے چکی ہیں۔ وہ اس وقت بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں اور ان کو جس چیز کا سب سے زیادہ شوق ہے وہ ہے ’کھانا‘۔ جی ہاں۔۔ دپیکا کو کھانے پینے کا بے حد شوق ہے۔ ویسے ان کا پرفیکٹ فیگر دیکھ کر اس با ت پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔ورسٹائل ایکٹریس کے طورپر اپنی شناخت بنانے والی ودیا بالن کو شہرت اور نام حاصل کرنے کے لئے بہت پاپڑ بیلنے پڑے۔ انہوں نے بالی وڈ میں کامیابی سے پہلے بہت سے کمرشلز میں کام کیا۔ لیکن، فلموں میں قسمت آزمائی کی تو ساؤتھ میں بھی کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ فلم ’پری نیتا‘ کے لئے ودیا کو 40اسکرین ٹیسٹ دینے پڑے اور 17مرتبہ میک شوٹس کروانے پڑے۔شلپا شیٹھی کو بھلا کس چیز سے خوف آتا ہے۔۔۔جی ہاں شلپا کو ڈر لگتا ہے ڈرائیونگ سے۔ شلپا ڈرائیو نہیں کر سکتیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ جہاں جاتی ہیں ڈرائیو ر کے ساتھ ہی جاتی ہیں۔بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بہت مذہبی ہیں۔ وہ اپنی ہر فلم کی ریلیز سے پہلے سیدھی وینائیک مندر، ماؤٹ میری چرچ اور درگاہ اجمیر شریف کا دورہ کرتی ہیں۔کترینہ کے بارے میں ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ بھارت کی ایسی خاتون ہیں جن کی سب سے زیادہ تصویریں کھینچی جاتی ہیں۔ کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور یہ ثابت کر دکھایا سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے۔ سشمیتا سین کا پالتو جانور کوئی کتا، بلی نہیں بلکہ ایک اڑدھا ہے۔فلموں میں ایکٹنگ کے علاوہ ڈمپل بیوٹی پریتی زنٹا غیر ملکی نشریاتی ادارے بی بی سی آن لائن کے ساو?تھ ایشیا سیکشن کے لئے کالم بھی لکھتی ہیں۔ایکٹنگ اور سنگنگ میں اپنی صلاحیتیں منوانے والی پریانکا چوپڑہ کو جے پی دتہ نے فلم ’امراوجان‘ کا ٹائٹل رول آفر کیا تھا جو انہوں نے ’بلف ماسٹر‘ کی وجہ سے قبول نہیں کیا۔ یہی کردار بعد میں ایشوریہ رائے بچن نے ادا کیا۔ پریانکا پہلی بھارتی ایکٹریس ہیں جن کو بین الاقوامی ڈئیزائنر برانڈ ’گیس‘ کا فیس منتخب کیا گیا۔پرینتی چوپڑہ پڑھائی میں بہت تیز تھیں اور انہوں نے 12اسٹینڈرڈ ایگزامز میں پورے بھارت میں ٹاپ کیا تھا اور انہیں اس کارنامے پر بھارتی صدر کی جانب سے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ فلم نگری جوائن کرنے سے قبل پرینیتی مانچسٹر میں رہتی تھیں اور مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے کام کرتی تھیں نرگس فخری کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ ڈیوڈ دھون کی فلم ’میں تیرا ہیرو‘ کی پروموشن مہم بیچ میں ہی چھوڑ کر اپنی پہلی ہالی وْوڈ فلم کی شوٹنگ کے لئے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔ نرگس فخری ہالی وْوڈ پروڈیوسر پال فگ کی فلم میں سیکریٹ ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ ’میں تیرا ہیرو‘ میں ورون دھون ان کے ہیرو ہیں۔بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگا کہ نرگس کی پہلی بالی ووڈ فلم رنبیر کپور کے ساتھ ’راک اسٹار‘ تھی جبکہ ’مدراس کیفے‘ میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری کے ہْنر دکھائے تھا۔ ماڈل سے ایکٹر بننے والی نرگس فخری شاہد کپور کے ساتھ فلم ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ کا ایک گانا بھی پکچرائز کراچکی ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہ کونسا اداکار ہے جو ٹام کروز اور ٹام ہینکس سے زیادہ امیر ہے؟‘ امریکہ کے’اے بی سی نیوز‘ ٹیلی ویڑن کے مارننگ شو میں شرکا نے بتایا کہ، ’یہ اداکار ٹام سلیک بھی نہیں، بلکہ شاہ رْخ خان ہیں‘۔اگر آپ نے اْن کے بارے میں نہیں سنا، تو یہ کوئی حیران کْن بات نہیں ہوگی۔ ہاں، اگر آپ امریکہ سے باہر ہیں، تو معاملہ دیگر ہو سکتا ہے‘۔گڈ مارننگ امریکہ‘ میں بتایا گیا کہ 48 برس کے شاہ رْخ خان بھارتی فلمی صنعت کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں، جو بالی ووڈ کے نام سے مشہور ہے۔شاہ رْخ خان کو ’ٹام کروز آف انڈیا‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، جِن کا معاوضہ ’مشن امپوسبل‘ کے اداکار کے مساوی ہے۔ درحقیقت، کبھی کبھار اِس بھی زیادہ۔ شاہ رخ خان فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 12 کروڑ ڈالر لیتے ہیں، جو ’ویلتھ ایکس‘ نام کے تحقیقی ادارے کے مطابق، ٹام کروز کے معاوضے سے کہیں زیادہ ہے۔شاہ رْخ خان نے بھارتی ٹیلی ویڑن میں کردار سے اپنی ایکٹنگ کا آغاز کیا، اور 1992 میں ’دیوانہ‘ اْن کی پہلی ہٹ فلم تھی۔’ویلتھ ایکس‘ ادارے کے مطابق، ہالی وڈ اور بالی وڈ کے امیر ترین اداکاروں میں
1۔ جیری سائن فیلڈ، 82 کروڑ ڈالر،2۔ شاہ رْخ خان، 60 کروڑ ڈالر،3۔ ٹام کروز، 48 کروڑ ڈالر،4۔ٹیلر پیری، 45 کروڑ ڈالر5۔ جانی ڈیپ، 45 کروڑ ڈالر،6۔ جیک نکل سن، 40 کروڑ ڈالر،7۔ ٹام ہینکس، 39 کروڑ ڈالر،8۔ بِل کوسبی، 38 کروڑ ڈالر،9۔ کلنٹ ایسٹ وڈ، 37 کروڑ ڈالر، شامل ہیں۔فنکاروں میں بہت سے ایسے بھی ہیں۔ جو اصل زندگی میں ’حاتم طائی‘ سے کسی طور کم نہیں۔ ان کی فراخد ش کا یہ عالم ہے کہ کسی کے کام سے خوش ہوئے تو سادہ سا شکریہ ادا کرنے کے بجائے اس پر مہنگے مہنگے تحفوں کی بارش کر دیتے ہیں۔اب شاہ رخ خان کی مثال ہی لے لیجیئے۔ وہ جب بھی کسی سے خوش ہوتے ہیں یا تو مہنگی ترین گاڑی تحفہ دے دیتے ہیں یا کوئی اور ایسا ہی مہنگا سا کوئی گفٹ۔ ’انٹرٹیمنٹ ون انڈیا‘ ویب سائٹ کے مطابق ’اوم شانتی اوم‘ کے ایک چھوٹے سے گانے میں کام کرنے کا زیادہ تر فنکاروں نے ان سے کوئی معاوضہ نہیں لیا۔ مگر، شاہ رخ خان نے ان31فنکاروں کو شکریہ کے طور پرانتہائی مہنگے اور قیمتی تحفے دیئے۔اتنا ہی نہیں، بلکہ فلم کی ریلیز کے بعد فلم کی کاسٹ میں شامل ارجن رامپال اور انوبھو سنگھ سمت دیگر کو بطور تشکر پانچ بی ایم ڈبلیو سیون کاریں تحفے میں دے دیں، جبکہ ایک کار کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔

امیتابھ بچن نے فلم میکر وندو ونود چوپڑا سے فلم ’ایک لوویا‘ میں کام کرنے کا صرف ایک روپیہ معاوضہ لیا تھا۔ لیکن، ونود نے بدلے میں انہیں انتہائی قیمتی اور دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک ’رولز رائس فینٹم‘ کار تحفے میں دی۔سلمان خان بھی ایک ایسی ہی شخصیت ہیں جو ناصرف سب کے بہی خواہ ہیں، بلکہ جن سے پیار کرتے ہیں انہیں اکثر و بیشتر قیمتی تحائف سے نوازتے رہتے ہیں۔ ان کے حوالے سے پچھلے دنوں یہ افواہ بھی گردش کررہی تھی کہ انہوں نے کترینہ کیف کو دو قیمتی گاڑیاں تحفے میں دی تھیں۔ ایک ’بلیک ایس یو وی‘ اور دوسری ’آڈی‘۔ اِن گاڑیوں کی قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔وہ فلم ’باڈی گارڈ‘ کی تیاری کے دنوں میں اپنی ساتھی فنکارہ کرینہ کپور کو ان کی سالگرہ کے موقع پر بی ایم ڈبلیو اور راج ببر کو مرسیڈیز بھی گفٹ دے چکے ہیں۔کرن جوہر کی فلم ’اگنی پتھ‘ کے آئٹم سانگ ’چکنی چنبلی۔۔‘ میں کام کرنے کا معاوضہ کترینہ کیف نے ایک پائی بھی نہیں لیا۔ لیکن، کرن نے کترینہ کو گفٹ میں دنیا کی مہنگی کاروں میں سے ایک ’فراری‘ کا تحفہ دے کر خود انہیں حیران کردیا۔اسی طرح، ادیتیہ چوپڑا رانی مکھرجی کو تحفے میں سوا کروڑ مالیت کی گاڑی ’آڈی اے ایٹ ڈبلیو 12‘ بطور تحفہ دے چکے ہیں۔ابھیشیک اور ایشوریہ رائے بچن کی بیٹی ارادھیہ اور بھی زیادہ لکی ہیں۔ جس وقت ان کی عمر صرف چار ماہ تھی انہیں ابھیشیک نے پہلے ’آڈی ایٹ‘ کار، پھر ایک مکان اور اس کے بعد ’بی ایم ڈبلیو منی کوپر‘ کار تحفے میں دی۔ اس کی مالیت کا اندازہ آپ خود لگاسکتے ہیں۔عامر خان کی بات کریں تو جب ان کے بھتیجے عمران خان کی پہلی فلم ’جانے تو۔۔یا جانے نا‘ کامیاب ہوئی تو عامر نے انہیں ’بی ایم ڈبلیو‘ کار تحفے میں دی۔ اور جب ان کی فلم ’مترو کی بجلی کا من ڈولہ‘ بن کر تیار ہوئی تو فلم کے ڈائریکٹر وشال بھردواج نے انہیں ایک قیمتی موٹر سائیکل ’رائل ان فیلڈ 500سی سی‘ تحفے میں دی۔ 10۔ ایڈم سینڈلر، 34 کروڑ ڈالر کسی بھی چیز کو خوش بختی کی علامت سمجھ کر اپنا لینا ایسا ٹرینڈ ہے جو بالی وڈ کے لئے بھی نیا نہیں۔ شاہ رخ خان سے لے کر کترینہ کیف تک سب ہی اپنی قسمت کے ستارے کو عروج پر رکھنے کے لئے کسی نہ کسی چیز کا سہارا لیتے ہیں اور اسے اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنائے رکھتے ہیں۔ کچھ اسٹارز تو توہم پرست ہونے کا اقرار بھی کرتے ہیں۔ لیکن، چند ایسے بھی ہیں جو انکاری ہیں۔ بالی وڈ کے چمکتے ستاروں کی جگمگاہٹ میں کون کون سی چیزوں کا کرداربنیادی ہے۔بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے انڈین پریمئر لیگ میں اپنی ٹیم’کولکتہ نائٹ رائیڈرز‘ کی شرٹ کے کلر کو بلیک سے پرپل کرنے کی تردید کرتے ہوئے پرزور انداز میں کہا کہ وہ بالکل بھی توہم پرست نہیں۔ لیکن سب ہی شاہ رخ کی گاڑیوں کے نمبر 555کے حوالے سے ان کے جنون سے واقف ہیں۔عامرخان سمجھتے ہیں کہ سال کا آخری مہینہ دسمبر ان کے لئے بہت ’لکی‘ ہے اور ان کی جو فلم بھی دسمبر میں ریلیز ہوئی میگاہٹ سے کم نہیں رہی۔ یہی نہیں بہت سے لوگ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ عامرخان اور ان کی فلم میکر بیگم کرن راؤ نے سروگیسی کے ذریعے پیدا ہونے والے اپنے بیٹے آزاد کی پیدائش کا مہینہ بھی دسمبر رکھوایا تھا۔ڈرٹی پکچرز کی ریکارڈ توڑ کامیابی نے ودیا بالن کو بھی توہم پرست بنا دیا اور اب سرخ کے علاوہ ان کو اور کوئی رنگ بھاتا ہی نہیں۔ ودیا کا سرخ رنگ کے بارے میں جذباتی ہونا اس حد تک بڑھا کہ انہوں نے فلم ’فراری کی سواری‘ کے لئے آئٹم سونگ میں بھی ہری کے بجائے سرخ ساڑھی پہننے کی ضد کی۔ ودیا کا ایک اور جنون۔۔ ایک خاص پاکستانی برانڈ کا کاجل بھی ہے جو وہ اپنی آنکھوں کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔باربی ڈول کترینہ کیف بھی اس معاملے میں پیچھے نہیں۔ اپنی ہرفلم کی ریلیز سے پہلے کترینہ کا اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پرحاضری دینا لازمی ہے۔ کترینہ کو ایک مرتبہ شارٹ اسکرٹ پہن کر درگاہ پر جانے پرشدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن کترینہ نے فلم کی ریلیز سے پہلے درگاہ پر کامیابی کی دعا کرنے کا روٹین نہیں بدلا۔بھارتی اخبار’مڈ ڈے‘ کا کہنا ہے کہ نئی نسل بھی توہم پرستی میں پیچھے نہیں۔ رنبیر کپور اپنی والدہ نیتوسنگھ کور اپنے لئے بہت لکی سمجھتے ہیں اوراپنی گاڑٰی کی نمبر پلیٹ نیتو کی تاریخ پیدائش کی مناسبت سے 8رکھا ہے۔ رنبیرنیتو کو اپنی اکثر فلم پروموشنز پربھی اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ لیکن فلم’بے شرم‘ میں نیتو کی موجودگی بھی رنبیرکے لئے کوئی جادو نہ دکھا سکی اور فلم ناکام ہوگئی۔بالی وڈ کے ہیوی ویٹ سلمان خان کے لئے خوش قسمتی کی علامت داہنے ہاتھ میں پہنے جانے والا نیلم کا بریسلیٹ ہے جو وہ کبھی خود سے جدا نہیں کرتے۔سلمان کو لگتا ہے کہ یہ بریسلیٹ انہیں محفوظ رکھتا ہے۔سلمان اپنی فلمیں ہمیشہ عید پر ریلیز کرتے ہیں کیونکہ’وانٹیڈ’، ’دبنگ‘، ’باڈی گارڈ‘، ’ایک تھا ٹائیگر‘۔۔یہ سب فلمیں عید پر ریلیز ہوئیں اور میگاہٹ رہیں۔ سنجے دت بالی وڈ کے ماچو مین سنجے دت ’نمبرلوجی‘ پراعتقاد رکھتے ہیں اور نمبر9کو اپنے لئے خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ سنجے4545 عدد کو اپنی گاڑیوں کی نمبرپلیٹ کا حصہ بناتے ہیں جسے جمع کریں تو 9کا ہندسہ بنتا ہے۔کرینہ نمبر3جبکہ سیف علی خان 7کو لکی مانتے ہیں۔ان کی ہرکار کا نمبر بھی لکی نمبر کے حساب سے ہی ہوتا ہے۔

دپیکا پڈکون بہت لکی ایکٹریس ہیں۔ وہ ایسی واحد اداکارہ ہیں جن کی سب سے زیادہ فلموں نے 100، 100 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ ایک فلم تو 400 کروڑ کا ہندسہ بھی عبور کر چکی ہے۔فن کی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ادکارہ کا نام بھی سامنے آگیا ہے، اب دپیکا کو ایک اور اعزاز حاصل ہونے والا ہے۔۔ بھارتی میگزین ’انڈیا ٹوڈے ‘ نے رپورٹ دی ہے کہ فلم پروڈیوسر سنجے لیلا بنسالی اپنے ڈریم پروجیکٹ ’باجی راوی مستانی‘ کے لئے انہیں 8کروڑ روپے میں سائن کر چکے ہیں۔یہ وہی فلم ہے جس کے لئے دپیکا نے کرن جوہر کی فلم ’شدھی‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ کچھ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ’انکار کی اصل وجہ کیا تھی یہ اب سمجھ میں آیا ہے‘۔

لیکن ان ستاروں اور اس چکاچوند نگری کا ایک اور بھی رخ ہے جو روشن نہیں بلکہ تاریک ہے اور جس کا اقرار کچھ اسٹارز تو کھلے عام کرتے ہیں۔ لیکن، کچھ اپنیامیج کی خاطر انکار کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک تاریک پہلو ہے کچھ بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے ڈرگز یا منشیات استعمال کرنا۔بھارت کے ایک مقبول ترین رسالے ’انڈیا ٹو ڈے‘ نے بالی وڈ کے ان ٹاپ اسٹارز سے متعلق ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ یہ ادکار ماضی میں منشیات استعمال کرتے رہے ہیں۔پے در پے 100 کروڑ کا بزنس کرنے والی میگا ہٹس کے ہیرو رنبیر کپور بالی وڈ کے نئے سپر اسٹار ہیں جن کا ایک زمانہ دیوانہ ہے۔ ’انڈیا ٹوڈے‘ سے بات چیت میں رنبیر کپور نے بتایا کہ وہ ناصرف اسکول کے زمانے میں چرس سے بھری سگریٹ پیتے تھے بلکہ فلم ’راک اسٹار‘ کی شوٹنگ کے دوان بھی انہوں نے چرس استعمال کی، تاکہ اپنے اپنی پرفارمنس بہتر کرسکیں۔رنبیر کے مطابق، ’300سے زائد بے زار جونیئر آرٹسٹس کے ساتھ زندگی سے بھرپور راک سانگ کی پکچرائزیشن میں ’چرس‘ کے بغیر حقیقی رنگ آنا مشکل تھا۔‘سلوراسکرین پر برائی کے مقابلے میں اچھائی کو پروموٹ کرنے والے ’منا بھائی‘ ابتدائی دور میں باقاعدگی سے ڈرگز استعمال کرتے تھے اور اسی سبب شروع میں ان کا کیرئیر مشکلات کا شکار رہا۔ سنجے کو 1982ء میں ڈرگز کیس میں پانچ مہینے کی سزا بھی کاٹنا پڑی۔ تاہم، سنجے کے والد سنیل دت نے ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنے بیٹے کی بری عادتیں ختم کرنے کی کوشش جاری رکھی۔، یہاں تک کہ وہ ایک امریکی ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر میں زیرعلاج بھی رہے۔بالی وڈ ہیرو فردین خان 5مئی 2001ء کو اْس وقت خبروں کی ہیڈ لائنز بن گئے جب انہیں ممبئی کے پوش علاقے جوہو سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کوکین برآمد کی گئی جبکہ ڈرگرز سے چھٹکارے کے لئے ان کا سرکاری اسپتال میں علاج بھی کروایا گیا۔ فردین نے ڈرگز کیس میں معافی کی درخواست بھی دائر کی جسے مارچ سنہ 2012میں جاکر منظوری ملی۔فلم ’مون سون ویڈنگ‘ اور ’دہلی بیلی‘ جیسی فلموں میں کام کرنے والے وجے راز کو ڈرگز رکھنے کے الزام میں 2005میں دبئی ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔بالی ووڈ ایکٹر سنجے خان کے داماد اور کامیاب ڈسکو جوکی عقیل کو بھی نشہ آور شے رکھنے کے الزام میں 3جون2007کو دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ بعد میں پولیس کی جانب سے کرائے جانے والے ڈرگز ٹیسٹ سے تصدیق ہوئی کہ عقیل نے ڈرگز استعمال نہیں کی تھیں۔سنہ 90 کی دھائی میں فیشن شوز کی جان سمجھی جانے والی ماڈل گیتا نجلی بھی ڈرگز کا شکار ہو کر نام ،شہرت اور پیسہ سبھی سے ہاتھ دھو بیٹھیں اور آخرکار نشے کی عادت کے ہاتھوں ایک فٹ پاتھ پر جان کی بازی ہار گئیں۔ گیتانجلی نے سشمیتا سین کے ساتھ بھی کئی فیشن شوز میں حصہ لیاتھا۔ٹی وی جج ،ہوسٹ اور پی جے پی کے لیڈر پرمود مہاجن کے بیٹے راہول مہاجن کوجون2006 میں ڈرگزکی زیادہ مقدار لینے کے باعث حالت غیر ہوجانے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد راہول کو ڈرگز رکھنے اور استعمال کرنے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ ایک اور راز یہ بھی ہے کہ بالی ووڈ کی ماردھاڑ والی فلموں کا پسندیدہ موضوع" انڈرورلڈ" اور" گینگسٹرز" اس لیئے رہا ہے کہ فلمی دنیا کو اس کی سرپرستی حاصل رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ" انڈر ورلڈ" کی اصطلاح سے بھی عام آدمی انہی فلموں کے ذریعے متعارف ہوا ہے۔ ان فلموں میں گینگسٹرز کا کردار نہایت نفرت آمیز ہوتا ہے جو بات بات پر دوسروں کو قتل کردینے اور پیسے کی خاظر ملک دشمنی سے بھی نہیں چوکتا۔ پھر گینگسٹرز اور سیاستدانوں کا چولی دامن کا ساتھ دکھایا جانا بھی عام بات ہوگئی ہے۔ اکثرفلموں میں دکھایا جاتا ہے کہ سیاستدان ہی گینگسٹر کو پروان چڑھاتے اور انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ "بالی ووڈکے بیشتر فلمساز انہی گینگسٹرز اور انڈر ورلڈ ڈانز " سے فلموں میں بڑھ چڑھ کر پیسہ لگانے پر رضامند کرتے ہیں۔ دنیا بھر کے سفارتی انکشافات کرنے والی ویب سائٹ "وکی لیکس "نے بالی ووڈ فلموں اور اس کے چمکتے دھمکتے ستاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ ویب سائٹ نے دنیا بھر کی حکومتوں کے رازوں سے پردہ اٹھایا وہیں وکی لیکس نے یہ راز بھی افشاں کیا ہے کہ بالی ووڈفلمساز بڑے بڑے گینگسٹرز اور سیاستدانوں سے اپنی فلموں میں سرمایہ لگواتے او ر انہیں منافع کی شکل میں بڑی بڑی رقمیں دیتے ہیں۔ یہ وہی دھن ہے جسے بھارتی اصطلاح میں "کالا دھن "کہا جاتا ہے۔وکی لیکس کاکہنا تھا کہ گذشتہ برسوں کے دوران بالی ووڈ فلم انڈسٹری نے ناصرف ممبئی کے انڈر ورلڈ سے قربت حاصل کی بلکہ انہیں کالے دھن کو سفید دھن میں تبدیل کرنے کا راستہ بھی سجھایا۔ ویب سائٹ نے دعویٰ کے ساتھ یہ بتایاکہ فلموں میں انڈر ورلڈ کی جانب سے پیسہ لگانے کا آغاز حکومت کی جانب سے بالی ووڈ کو صنعت کا درجہ دینے کے بعد شروع ہوا اور اس وسیع سرمایہ کاری کی بدولت بالی ووڈ کو اتنی بڑی فلمیں بنانے کی قوت مل گئی کہ اس نے مغربی انداز کی فلمیں بنانی بھی شروع کردیں۔آڈٹ اور ٹیکس کے حوالے سے پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی کے ایم پی جی کے سربراہ جے ہل ٹھاکر نے وکی لیکس کو بتایا" فلموں میں پیسے کی ضرورت پوری کرنے کے لیے گینگسٹرز کے ساتھ تعلقات کوئی نئی بات نہیں۔ اس کا آغاز 2000 میں ہوا تھا جب سرکاری سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ، بینکوں سے یا پرائیویٹ طور پر بھی قرضے لینے کی پوزیشن میں نہیں تھی، ایسے میں اس کمی کو پورا کرنے کے لیے ان گینگسٹرز کی جانب سے کی جانے والی پیشکش قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہ گیا تھا۔ اس سے قبل ایسے افراد کا پیسہ قبول کر لیا جاتا تھا جو بڑے کاروبار کے مالک ہوا کرتے تھے، مثال کے طور پر کمرشل فنانسسنگ کرنے والے افراد اور ایسے سرمایہ کار جن کا تعلق تعمیرات یا تجارتی صنعت سے تھااور جو اپنے سرمائے پر ساٹھ سے سو فیصد تک سود وصول کرتے تھے۔ تاہم اس کے بعد سیاست دانوں اور گینگسٹرز کا دیا ہوا پیسہ بھی قبول کیا جانے لگا۔ یہ لوگ اپنے کالے دھن کو سفید کرنے کی غرض سے پیسہ فلموں میں لگاتے تھے۔ٹائمز میگزین نے اپنے ایک مضمون میں انکشاف کیا تھا کہ انڈر ولڈ ڈان ابو سلیم نے بھارتی رپورٹرز کوبتایا کہ اس نے شاہ رخ خان کی فلم "دیوداس" کے لیے پیسہ فراہم کیا تھا۔ اس فلم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھارت کی مہنگی ترین فلم تھی۔بعض فنکاروں کو انڈرورلڈ ڈان کے ساتھ تعلقات نہ رکھنے کی بڑی قیمت بھی ادا کرنی پڑی ہے۔ اداکار رہیتک روشن، گووندا، امریش پوری اور ہدایتکار کرن جوہر کو انڈر ورلڈ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس گارڈ رکھنے پڑ گئے تھے۔ سپر اسٹار عامر خان اور ڈائریکٹر اشوتوش گورریکر کو بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں کیونکہ انھوں نے اپنی آسکر ایوارڈ میں نامزد ہونے والی فلم کی بھرپور کامیابی کے بعد گینگسٹرز کی جانب سے کی گئی کئی پیشکشوں کو ٹھکرا دیا تھا۔

Ata Muhammed Tabussum
About the Author: Ata Muhammed Tabussum Read More Articles by Ata Muhammed Tabussum: 376 Articles with 419238 views Ata Muhammed Tabussum ,is currently Head of Censor Aaj TV, and Coloumn Writer of Daily Jang. having a rich experience of print and electronic media,he.. View More