گزشتہ روز منگل کو نسٹ کے میکینکل انجنئیرنگ کے طلبہ نے
ایک آئی ٹی کمپنی کے تعاون سے منگل کو ایک تقریب میں نیول کیپٹن ندیم احمد
شہید کے نام سے منسوب NAS14 انٹر اسپورٹس کار کی نمائش کی گئی۔
صرف ایک سیٹ کی حامل اس ریسنگ کار کا افتتاح انٹریکٹیو گروپ کے چیف
ایگزیکٹیو شاہد محمود اور ایزی ریسنگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شفراز
ہمزادین نے پی این ایس بہادر میں کیا۔
|
|
اس ریسنگ کار کو انٹریکٹیو ایزی ریسنگ کے تعاون سے اگلے ماہ برطانیہ کے
سلور اسٹون میں منعقد ہونے والی فارمولا اسٹوڈنٹ موٹر اسپورٹس مقابلے میں
شامل کیا جائے گا۔
تقریب کے مہمان خصوصی انٹریکٹیو گروپ کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ مجھے
بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ایک مقامی تیارکردہ کار بین الاقوامی سطح کے مقابلے
میں شرکت کرے گی جس سے ملک کا اچھا تاثر بین الاقوامی سطح پر متعارف ہو گا۔
|
|
انہوں نے مزید کہا کہ نسٹ کے طلبہ تعریف کے قابل ہیں جنہوں نے انتھک محنت
سے یہ کار بنائی۔ ہم اسے پاکستان کے تمام شہروں میں لے جانے میں نسٹ کے
طلبہ کی بھر پور مدد کریں گے تا کہ قومی سطح پر ان کے اس اہم کام کو سراہا
جائے۔ |
|
|