فیس بک پر گیم انوائٹس سے جان چھڑائیں

فیس بک کے صارفین کی ایک بڑی تعداد صرف آن لائن گیمز کھیلنے کے لیے اس کا استعمال کرتی ہے اور ساتھ ہی اپنے سینکڑوں دوستوں کو ہزاروں نوٹیفیکیشن کا تحفہ بھی دیتی ہے- جبکہ دوسری جانب فیس بک یوزرز ہی کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جو ان فضول گیمز کو ناپسند کرتی ہے اور ان کے ںزدیک بھیجی جانے والی game requests خود گیمز سے بھی زیادہ ناپسندیدہ ہوتی ہیں-

اگر آپ بھی کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ ان گیمز ریکوسٹ سے جان چھڑوا سکتے ہیں وہ بھی ان دوستوں کو unfriend کیے بغیر۔ آپ ان گیمز اور انکی نوٹیفیکشنز کو باآسانی بلاک کرسکتے ہیں۔

اس کے لیے سب سے پہلے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوں، اوپر دائیں جانب نظر آنے والے تکون پر کلک کیجئے اور وہاں سے Settings کا انتخاب کریں۔
 

image


اس کے بعد سیٹنگز کے صفحہ پر بائیں جانب Blocking کا بٹن دبائیں اور اگلی سکرین پر دو آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

image


اس کا مطلب ہے کہ یا تو آپ کسی خاص دوست کی جانب سے ملنے والی ایپلیکیشن انوائٹ کو بلاک کر سکتے ہیں یا پھر کسی خاص ایپلی کیشن کو ہی بلاک کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ کا دوست آپ
کو Candy Crush کی انوائٹس بھیجتا ہے تو آپ پہلی آپشن میں اس دوست کا نام لکھیں اور اگر آپ کو بہت سے دوست کینڈی کرش کی ریکیوسٹ بھیج رہے ہیں تو آپ دوسری آپشن کے تحت اس ایپلی کیشن کو ہی بلاک کردیں۔

image


امید ہے کہ آپ اس طریقہ کار کو سمجھ گئے ہوں گے اور اس پر عمل درآمد کر کے اپنی فیس بک زندگی کو پرسکون بنا لیں گے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A lot of people like to play the games in Facebook. Yet, a lot of others don't like them, and certainly don't want to start! To turn off game notifications within Facebook is very easy - read on to learn how.