سمندری طوفان٬ کراچی اور ٹھٹھہ کے علاقے زیر آب

بحیرہ عرب میں آنے والے سمندری طوفان کے باعث کراچی میں واقع ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ جبکہ ٹھٹھہ اور بدین کے کئی دیہات زیر آب آگئے ہیں- اس کے علاوہ سمندر میں طغیانی کے باعث کراچی کے سینڈز پٹ اور پیراڈائز پوائنٹ کے ساحلوں پر واقع متعدد ہٹ بھی پانی میں بہہ گئے ہیں۔
 

image


محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں سمندری طوفان نانوز کا رخ خلیج عمان کی جانب ہے جو پندرہ تاریخ تک پاکستان کی ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔ جس کی وجہ سے سندھ اور مکران کے علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اور سمندر کی سطح میں اضافے کی وجہ سے لٹھ بستی، چشمہ گوٹھ، دبلہ محلہ اور پند محلمہ کے علاقوں میں سمندری پانی داخل ہوگیا ہے۔

سمندری طوفان کی وجہ سے منوڑہ تک جانے والا واحد زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا ہے-

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی کراچی کی مغربی ساحلی پٹی پر سمندر میں طغیانی کے باعث تقریباً 15 روز تک منوڑہ کا زمینی راستہ منقطع رہا تھا اور وہاں کے مقامی افراد کو پینے کے پانی سمیت اشیائے خوردونوش کی شدید کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 

image

دوسری جانب خطرات کے پیشِ نظر سمندر میں موجود ماہی گیروں کو ساحل پر واپس آنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Al Ain: Tropical cyclone Nanauk that has developed in the Arabian Sea is expected to hit the Omani coast in the next three or four days, sending some mild effects up to the UAE, particularly the eastern and south-eastern areas.