خوش رہنا ہے تو چند عادات بدل ڈالیے

سیانے کہا کرتے تھے کہ خوش رہنا انسان کے اپنے بس میں ہوتا ہے۔ اور واقعی یہ بات 100 فیصد درست ہے کہ ہم اپنی چند چھوٹی چھوٹی عادات بدل کر ایک خوش باش زندگی گزار سکتے ہیں- لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنی عادات پر غور کرنے کو تیار ہی نہیں- اگر آپ خوش باش افراد کی زندگی کا جائزہ لیں تو آپ کو ان کی کئی عادات مشترک نظر آئیں- آج ہم انہی عادات کا ذکر کریں گے٬ اگر آپ بھی خوش باش افراد کی فہرست میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو پھر ان عادات کو اپنانے کی کوشش کریں
 

چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خوش ہوں
چھوٹی چھوٹی چیزوں پر خوش ہونا سیکھنا چاہیے اور بڑی بڑی خوشیوں کی تلاش ترک کردیجیے- آپ کے اردگرد لاتعداد ایسے چھوٹی چھوٹی چیزیں اور موقع موجود ہوتے ہیں جن پر آپ خوشی کا اظہار کرسکتے ہیں- اس لیے خاص مواقعوں کے پیچھے مت بھاگیے وہ خود چل کر آپ کے پاس آئیں گے-

image


کچھ وقت گھر سے باہر گزاریں
تمام کاموں سے فراغت سے حاصل کرنے کے بعد چند منٹ صرف اور صرف اپنی ذات کے لیے نکالیے- 20 منٹ آپ گھر سے باہر چہل قدمی کیجیے اور پھر ملنے والے سکون پر ایک نظر ڈالیے- تھوڑی دیر گھر سے باہر رہنا خوشی میں اضافے کا سبب بنے گا- آپ اسے ورزش بھی قرار دے سکتے ہیں-

image


پوری نیند لیجیے
ماہرین کے نزدیک حد سے زیادہ سونا بھی خطرناک ہے اور حد سے کم سونا بھی نقصان دہ- اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ 8 گھنٹے کی نیند مکمل کریں- مکمل آرام نہ کرنے کے باعث جہاں ایک طرف آپ کی ذہنی صلاحیتیں متاثر ہوتی ہیں وہیں دوسری جانب آپ کے مزاج میں چڑچڑا پن اور اکتاہٹ بھی در آتی ہے-

image


ورزش کیجیے
اگر آپ خوش رہنا چاہتے ہیں تو دن میں صرف چند منٹ ورزش پر ضرور صرف کیجیے- ماہرین کے مطابق صرف 7 منٹ کی جسمانی ورزش آپ کو پرسکون بناسکتی ہے- ورزش لازمی طور پر خوش رہنے والے افراد کی روٹین کا حصہ ہوتی ہے-

image


اپنی غذا کا خیال رکھیں
ماہرین کے مطابق خوش رہنے کے لئے انسان کو اپنی غذا کا خیال رکھنا چاہیے- تھوڑا کھائیں لیکن اچھا کھائیں تاکہ آپ صحت مند رہیں- جب آپ صحت مند ہوں گے تو آپ خود کو اندر سے پرسکون محسوس کریں گے- اور یہی سکون کا احساس آپ کے رویے کو خوشگوار بنانے میں آپ کی مدد کرے گا-

image


اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں
چند لمحات اپنے والدین٬ بہن بھائیوں یا پھر بچوں کے ساتھ گزاریں- خاندان کے ساتھ گزارے جانے والے یہ اوقات نہ صرف آپ کو خوش باش بنائیں گے بلکہ یوں آپ کے خاندان سے تعلقات میں مضبوطی کا سبب بھی بنیں گے-

image


دوستوں کے وقت گزاریں
اگر آپ دن بھر کی تھکان دور کرنا چاہتے ہیں اور سکون حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ کے کچھ وقت اپنے اچھے دوستوں کے ساتھ گزاریں- آپ کی یہ صرف چند منٹوں کی ملاقات آپ میں نمایاں مثبت تبدیلی لائے گی اور یہی تبدیلی آپ کے موڈ کو خوشگوار بنائے گی-

image


اپنی زندگی کا موازنہ
اپنی زندگی کا موازنہ دوسرے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ہر شخص مکمل طور پر پرفیکٹ نہیں ہوتا۔ ہوسکتا ہے کہ آپ میں کوئی ایسی خوبی موجود ہو جو دوسروں میں نہ ہو- آپ اپنے اہداف مقرر کیجیے اور ان کو حاصل کرنے کے بارے میں سوچیے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

What’s the secret to being happy? You can learn how to do it, just as you can learn any other skill. Those who are happy tend to follow a certain set of habits that create peace in their lives; if you learn to apply these habits in your own life, there’s a good chance you’ll be happy too.