جاپان کی shinkansen دنیا کی سب سے تیز رفتار ٹرین ہے- یہ
ٹرین چلنے میں ہی صرف تیز رفتار ہونے کا اعزاز نہیں رکھتی بلکہ اس کی صفائی
کا کام بھی صرف چند منٹوں میں مکمل کر لیا جاتا ہے-
دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ ٹرین اسٹیشن پر صرف 12
منٹ کے لیے رکتی ہے- ان 12 منٹوں میں سے صرف 7 منٹ کے قلیل وقت میں اس کی
صفائی کا کام مکمل کرلیا جاتا ہے-
|
|
جبکہ باقی کے 5 منٹ نئے مسافر اپنی نشستوں پر براجمان ہونے لیے صرف کرتے
ہیں- ٹھیک 12 منٹ کے بعد ٹرین اپنے سفر کی جانب گامزن ہوجاتی ہے-
انتہائی کم اور مختصر وقت میں کی جانے والی اس صفائی کیلئے انتظامیہ کی
جانب سے گیارہ ٹیمیں بنائی گئی ہیں اور ہر ٹیم میں 22 ورکرز شامل ہوتے ہیں-
|
|
یہ تمام ورکرز اپنے طے شدہ حصے میں جاکر صفائی ستھرائی کا کام سرانجام دیتے
ہیں اور سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ انتہائی جلد بازی میں کی گئی اس
صفائی میں کوئی کمی بھی دیکھنے کو نہیں ملتی۔ |