بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
جلیل القدر الشیخ صالح فوزان بن عبداللہ فوزان حفظہ اللہ سے پوچھا گیا،
مفہوم:
آپ اس سخت وقت میں ہمیں کیا نصیحت فرماتے ہیں، جبکہ فتن زیادہ ہوگیے ہیں،
اہل بدعت پھیل چکے ہیں، اور (ہم شاہد ہیں کہ) علماء رخصت ہو رہے ہیں؟
جواب: پہلی چیز جس کی میں نصیحت کرتا ہوں کہ اللہ عزوجل سے ڈرو، اور دعا
زیادہ کرو کہ اللہ ہمیں (مسلمانوں کو) دین پر ثابت قدم رکھے، اور ہمیں
فتنوں کے شر سے ہمیں محفوظ رکھے.
میں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ علم حاصل کرو. علم حاصل کرو اہل علم سے، اور
حریص و شوق رکھو علم حاصل کرنے میں، اللہ کے حکم سے. اور فتنوں سے محفوظ اس
وقت تک نہیں ہوا جاتا جب تک کہ علم صحیح حاصل نہ ہو. اگر تمہیں علم صحیح
حاصل نہ ہوگا، تو تم فتنہ میں برپہ ہوجاؤ گے یہ جانے بغیر کے وہ فتنہ تھا.
تو تم اہل علم سے علم حاصل کرو اور علم حاصل کرنے سے سستی اور غفلت نہ برتو،
جتنا بھی ممکن ہو. |