چور کی تلاش کے لیے کرکٹ میچ منسوخ

برطانیہ میں دو کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے ایک لیگ میچ کو اس وقت منسوخ کردیا گیا جب ایک شخص کو پویلین میں چوری کرتے دیکھا گیا- جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مل کر چور کی تلاش شروع کردی-

پچاس اوور کے اس میچ کے دوران ملزم نے ڈریسنگ روم سے 12 آئی فون چرائے جو کہ کھلاڑیوں کی جیکٹ پاکٹ موجود تھے- اب اسے چور کی بدقسمتی کہیں یا کھلاڑیوں کی خوش قسمتی کہ ہوم ٹیم کے وکٹ کیپر نے اس شخص کو مرکزی ہال سے نکلتے ہوئے دیکھ لیا۔
 

image


وکٹ کیپر نے فوری طور پر ایک آف ڈیوٹی پولیس اہلکار کو اس مشکوک شخص سے متعلق آگاہ کیا- جبکہ یہ پولیس اہلکار بھی اوے ٹیم ہسلنگڈن کی طرف سے اپنی بیٹنگ کے انتظار میں تھا۔

جس کے بعد میچ کو درمیان میں ہی روک کر جی پی ایس ٹریکر کی مدد سے چور کی تلاش شروع کردی گئی اور اس کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے جدوجہد شروع کردی۔

چور کی تلاش کے لیے پولیس نے کتے بھی طلب کیے جبکہ کرکٹرز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اس کی گرفتاری میں سب سے اہم کردار جی پی ایس سسٹم نے ہی ادا کیا جو کہ ایک موبائل فون میں آن تھا۔
 

image

لینکاشائر کی پولیس کے مطابق اس 29 سالہ شخص کا تعلق ڈانکاسٹر ساؤتھ یورکس سے ہے جبکہ ملزم کے پاس سے موبائل فون بھی برآمد ہوگئے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Two teams of cricketers brought a league match to an unexpected halt so they could catch a thief who had been spotted looting the pavilion. The suspect sneaked into the changing rooms to steal 12 iPhones from the jacket pockets of players while a 50 over match was underway.